ٹریڈنگ لاٹ یونٹس کی ایک مخصوص تعداد یا اثاثوں کا مجموعہ ہے جو فائننشل مارکیٹ میں ٹریڈ ایگزیکیوٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ فاریکس ٹریڈنگ میں، ایک لاٹ کسی ٹریڈ میں شامل کرنسی یونٹس کی تعداد کو ظاہر کرتی ہے۔ مؤثر ٹریڈنگ کے لیے مختلف لاٹ سائزوں کو سمجھنا اور یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ٹریڈنگ والیم کا حساب کیسے لگایا جائے۔
فاریکس ٹریڈنگ میں، لاٹ سائز کی درجہ بندی عموماً درج ذیل حساب سے کی جاتی ہے:
1۔ اسٹینڈرڈ لاٹ سائز (1 لاٹ): بیس کرنسی کے 100,000 یونٹس کے برابر ہوتی ہے۔
2۔ منی لاٹ سائز (0.1 لاٹ): بیس کرنسی کے 10,000 یوٹنس کے برابر ہوتی ہے۔
3۔ مائیکرو لاٹ سائز (0.01 لاٹ): بیس کرنسی کے 1,000 یونٹس کے برابر ہوتی ہے۔
ٹریڈنگ والیم کیلکولیٹ کرنے کے لیے آپ نے لاٹس کی تعداد کو کانٹریکٹ سائز کے ساتھ ضرب دینی ہے۔ ٹریڈنگ والیم کا حساب ہمیشہ پیئر کی بیس کرنسی میں ہوتا ہے۔
فارمولا: ٹریڈنگ والیم = لاٹس کی تعداد * کانٹریکٹ سائز۔
مثالیں
1۔ EURUSD.m
- EURUSD.m قیمت: 1.18212۔
- کانٹریکٹ سائز: 100,000 یونٹس۔
- ٹریڈ: 5 لاٹس۔
- کیلکولیشن: 5 * 100,000 = 500,000 EUR
- USD میں کنورژن: 500,000 * 1.18212 = 591,060 USD
2۔ GBPUSD.s
- GBPUSD.s قیمت: 1.26600۔
- کانٹریکٹ سائز: 100,000 یونٹس۔
- ٹریڈ: 5 لاٹس۔
- کیلکولیشن: 5 * 100,000 = 500,000 EUR
- USD میں کنورژن: 500,000 * 1.26600 = 633,000 USD
3۔ XAUUSD.m (Gold)
- XAUUSD.m قیمت: 2,300.00۔
- کانٹریکٹ سائز: 100 یونٹس۔
- ٹریڈ: 2 لاٹس۔
- کیلکولیشن: 5 * 100 = 200 XAU
- USD میں کنورژن: 200 * 2,300.00 = 460,000 USD
اپنے موجودہ مارجن کی رقم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ آرڈر والیم کا تعیّن کرنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:
1۔ لاٹ کے لیے درکار مارجن کیلکولیٹ کریں اور اسے اکاؤنٹ کرنسی میں کنورٹ کریں۔
2۔ فری مارجن کو مرحلہ 1 کے نتیجے سے تقسیم کریں۔
فارمولے
- Forex:
زیادہ سے زیادہ آرڈر والیم = فری مارجن / (1 * کانٹریکٹ سائز / لیوریج x پرسنٹیج / 100)۔
- CFD:
زیادہ سے زیادہ آرڈر والیم = فری مارجن / (1 * کانٹریکٹ سائز * مارکیٹ پرائس * پرسنٹیج / 100)۔
- CFD-Index:
زیادہ سے زیادہ آرڈر والیم = فری مارجن / (1 * کانٹریکٹ سائز * مارکیٹ پرائس / ٹِک سائز * ٹِک ویلیو * پرسنٹیج / 100)۔
مثال
زیادہ سے زیادہ آرڈر والیم برائے EURUSD.m:
- اکاؤنٹ کی قسم: Pro۔
- اکاؤنٹ کی کرنسی: USD۔
- بیلنس: 960 USD۔
- لیوریج: 1:500۔
- مارجن کیلکولیشن موڈ: فاریکس۔
- EURUSD.m قیمت: 1.18212۔
کیلکولیشن:
- فاریکس = فری مارجن / (1 * کانٹریکٹ سائز / لیوریج * پرسنٹیج / 100)۔
- زیادہ سے زیادہ آرڈر والیم = 960 USD / (1 * 100,000 / 500 * 100 / 100)۔
- زیادہ سے زیادہ آرڈر والیم = 960 USD / 200 EUR = 960 USD / 364.24 USD = EURUSD.m کی 2.63 لاٹس
نوٹ: زیادہ سے زیادہ آرڈر والیم کے ساتھ اپنی ٹریڈ اوپن کرتے ہوئے، اسپریڈ کا خیال رکھیں کیوں کہ یہ آپ کی پوزیشن کو متاثر کر سکتا ہے۔