کوئی مخصوص ٹریڈ اوپن کرنے کے آپ کے پاس اپنے اکاؤنٹ میں کتنے فنڈز موجود ہونے چاہیئیں، اس بات کو سمجھنے کے لیے فی آرڈر مارجن کیلکولیٹ کرنا انتہائی اہم ہے۔ انسٹرومنٹس کی مختلف اقسام کے لیے مارجن کیلکولیٹ کرنے کے طریقے کے حوالے سے مرحلہ وار گائیڈ ذیل میں فراہم کی گئی ہے۔
1۔ مارجن کیلکولیشن موڈ کا تعیّن کریں
یہ جاننے کے لیے آپ کو ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے مارجن کیلکولیشن موڈ کا تعیّن کرنا ہو گا کہ مارجن کیلکولیشن کے لیے کون سا فارمولا استعمال کرنا ہے۔ یہ MT4/5 ٹرمینل میں دیکھا جا سکتا ہے:
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں۔
- تفصیلات منتخب کریں۔
- مارجن کیلکولیشن موڈ کو ظاہر کرنے والی مطلوبہ فیلڈ تلاش کریں۔
2۔ مارجن فارمولوں کو سمجھیں
مارجن کیلکولیشن کے لیے فارمولے مختلف ہو سکتے ہیں جن کا انحصار انسٹرومنٹ کی قسم پر ہوتا ہے:
- Forex: مارجن کرنسی = بیس کرنسی۔
مارجن = لاٹس * کانٹریکٹ سائز / لیوریج * پرسنٹیج / 100۔
- CFD: مارجن کرنسی = کوٹ کرنسی۔
مارجن = لاٹس * کانٹریکٹ سائز * مارکیٹ پرائس * پرسنٹیج / 100۔
- CFD-Index: معاہدے کی تفصیلات کے مطابق مارجن کرنسی۔
مارجن = لاٹس * کانٹریکٹ سائز * مارکیٹ پرائس / ٹِک سائز * ٹِک ویلیو * پرسنٹیج / 100۔
3۔ کیلکولیشن کریں
مناسب فارمولے کا تعیّن کرنے کے بعد، مارجن کو بیس کرنسی میں کیلکولیٹ کریں اور پھر اسے اکاؤنٹ کرنسی میں کنورٹ کریں۔
مثالیں:
Forex کی مثال:
- انسٹرومنٹ: EURCHF.c۔
- اکاؤنٹ: Standard Cent۔
- والیم: 15.00 لاٹ۔
- لیوریج: 1:1000۔
- EURUSD قیمت: 1.18402۔
مارجن = 15 * 1,000 / 1,000 * 100 / 100 = 15 EUR
کنورٹ کردہ مارجن = 15 * 1.18402 = 17.7603 USD = 1,776.03 US cents
CFD کی مثال:
- انسٹرومنٹ: AAPL۔
- اکاؤنٹ: Pro۔
- اکاؤنٹ کرنسی: KWD۔
- والیم: 1.00 لاٹ۔
- لیوریج: 1:1000۔
- AAPL قیمت: 451.40 USD۔
- KWDUSD قیمت: 3.26925۔
مارجن = 1 * 1 * 451.40 * 5 / 100 = 22.57 USD
کنورٹ کردہ مارجن = 22.57 / 3.26925 = 6.90 KWD
CFD-Index کی مثال:
- انسٹرومنٹ: EU50.s۔
- اکاؤنٹ: Pro۔
- اکاؤنٹ کرنسی: USD۔
- والیم: 0.30 لاٹ۔
- EU50 قیمت: 3,350.20 EUR۔
- EURUSD قیمت: 1.18402۔
مارجن = 0.3 * 1 * 3,350.20 / 0.1 * 0.1 * 0.5 / 100 = 5.022 EUR
کنورٹ کردہ مارجن = 5.022 * 1.18402 = 5.94 USD
نوٹس: ان مثالوں میں موجود قیمتیں صرف علامتی ہیں۔ درست کیلکولیشنز کے لیے اپنے MT ٹرمینل سے ہمیشہ موجودہ لائیو قیمتوں کا استعمال کریں۔ اگر مارجن ناکافی ہو تو لاٹ سائز کو کم کرنے، لیوریج میں اضافہ کرنے یا اپنا اکاؤنٹ بیلنس بڑھانے کے لیے ڈپازٹ کروانے پر غور کریں۔
اضافی ذرائع:
- لیوریج کی تبدیلی کے بارے میں جاننے کے لیے یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں "میں اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی لیوریج کیسے تبدیل کروں؟"
- ڈپازٹ کروانے کی ہدایات کے لیے دیکھیں "ڈپازٹ کیسے کروائیں؟"
- زائد درکار مارجن (HMR) کے بارے میں مزید معلومات کے لیے HMR آرٹیکل وزٹ کریں اور بڑے نیوز ایونٹس کے لیے اکنامک کیلنڈر چیک کریں۔