کسی فائننشل انسٹرومنٹ کی قیمت میں ہونے والی سب سے چھوٹی تبدیلی پوائنٹ کہلاتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کسی انسٹرومنٹ کی قیمت 1.30000 سے تبدیل ہو کر 1.30001 ہوتی ہے تو اس نے 1 پوائنٹ گین کیا ہے۔ اپنی ٹریڈز کے ممکنہ منافعے یا خسارے کو سمجھنے کی غرض سے ٹریڈرز کے لیے ایک پوائنٹ کی ویلیو کیلکولیٹ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
ایک پوائنٹ کی ویلیو کیلکولیٹ کرنے کا فارمولا
ایک پوائنٹ کی ویلیو کیلکولیشن کی بنیاد "پرافٹ کیلکولیشن موڈ" ہے۔ مناسب موڈ کا تعیّن کرنے کے لیے اپنا MT4/5 ٹرمینل اوپن کریں، مطلوبہ ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر رائٹ-کلک کریں، تفصیلات منتخب کریں اور مطلوبہ فیلڈ تلاش کریں۔
لانگ (بائے) آرڈرز کے لیے کیلکولیشن
- Forex: پوائنٹ ویلیو = (کلوز پرائس - اوپن پرائس) * کانٹریکٹ سائز * لاٹس۔
- CFD: پوائنٹ ویلیو = (کلوز پرائس - اوپن پرائس) * کانٹریکٹ سائز * لاٹس۔
شارٹ (سیل) آرڈرز کے لیے کیلکولیشن
- Forex: پوائنٹ ویلیو = (اوپن پرائس - کلوز پرائس) * کانٹریکٹ سائز * لاٹس۔
- CFD: پوائنٹ ویلیو = (اوپن پرائس - کلوز پرائس) * کانٹریکٹ سائز * لاٹس۔
جب آپ پوائنٹ کی ویلیو کیلکولیٹ کریں گے تو آپ کو نتیجہ پرافٹ (کوٹ) کرنسی میں حاصل ہو گا۔ آپ نے پھر ویلیو حاصل کرنے کے لیے اسے اکاؤنٹ کرنسی میں کنورٹ کرنا ہے جو کہ ٹریڈنگ ٹرمینل میں دیکھی جا سکتی ہے۔
کیلکولیشن کی مثال
- انسٹرومنٹ: XAUUSD.s (Gold)۔
- والیم: 1.00 لاٹ۔
- اکاؤنٹ کی قسم: Pro۔
- اکاؤنٹ کرنسی: USD۔
فارمولا: پوائنٹ ویلیو = (کلوز پرائس - اوپن پرائس) x کانٹریکٹ سائز x لاٹس
اس مثال کے لیے:
- کلوز پرائس: 2,274.81۔
- اوپن پرائس: 2,274.80۔
- کانٹریکٹ سائز: 100۔
- لاٹس: 1.00۔
کیلکولیشن
- پوائنٹ ویلیو = (2,274.81 − 2,274.80) * 100 * 1
- پوائنٹ ویلیو = 0.01 * 100 * 1
- پوائنٹ ویلیو = 1 USD
اس مثال میں XAUUSD.s کے ایک پوائنٹ کی ویلیو 1 USD ہے۔
ایک پوائنٹ کی ویلیو کیلکولیٹ کرنے کے طریقے کو سمجھنے سے رِسک اور ممکنہ ریٹرن مؤثر طور پر مینیج کرنے میں ٹریڈرز کو مدد ملتی ہے۔ درست کیلکولیشن کرنے کے لیے اپنے MT4/5 ٹرمینل میں ہر ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے لیے مخصوص "پرافٹ کیلکولیشن موڈ" چیک کرنے کو ہمیشہ یقینی بنائیں۔