JustMarkets اپنی سروسز کی حفاظت اور شفّافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ تمام ریگولیٹری شرائط کو فالو کرتا ہے۔ یہ طریقۂ کار قواعد و ضوابط کی تعمیل کے لیے ضروری ہے اور کلائنٹس کو محفوظ اور شفّاف سروسز فراہم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ہم ایک ریگولیٹڈ بروکر کے طور پر کام کر سکتے ہیں، جو کلائنٹس کے مفادات کی اعلیٰ ترین سطح کی تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔
فنڈز کے ذرائع کے طور پر کون سی دستاویزات فراہم کی جا سکتی ہیں؟
ان شرائط پر پُورا اُترنے کے لیے کلائنٹس کو اپنے فنڈز کے ذرائع کے ثبوت کے طور پر متعدد دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ذیل میں دستاویزات کی عمومی لسٹ ہے جس کی فراہمی کا آپ کو کہا جا سکتا ہے:
- بنک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ۔ JustMarkets پر ڈپازٹ کے لیے استعمال کیے جانے والے اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ جس میں پچھلے 6 ماہ کی ٹرانزیکشن ہسٹری شامل ہو۔ اس میں آنے والی ٹرانزیکشنز اور بیلنس شامل ہونا چاہیے۔
- ملازمت کی دستاویزات۔ اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو برائے مہربانی پچھلے 3 ماہ کی پے سلپ یا سیلری اسٹیٹمنٹ فراہم کریں۔
- ٹیکس ڈیکلیریشن۔ اگر آپ بے روزگار ہیں یا ذاتی کاروبار کرتے ہیں تو برائے مہربانی اپنی ٹیکس ڈیکلیریشن فراہم کریں۔
- بچت کی امدادی دستاویزات۔ آپ کی بچت کے ذرائع کو ظاہر کرنے والی دستاویزات۔ ان میں درج ذیل شامل ہو سکتی ہیں:
- پراپرٹی کی فروخت سے متعلقہ معاہدے۔
- اگر بچت تنخواہ میں سے کی گئی ہو تو پچھلے 3 ماہ کی انوائسز اور سیلری اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس۔
- پچھلے سال کی ٹیکس ریٹرن۔
- کرپٹو کرنسی والٹ اسٹیٹمنٹس۔ اس والٹ/اکاؤنٹ کی پچھلے 3 ماہ کی اسٹیٹمنٹس یا اسکرین شاٹس جو آپ نے کرپٹو ڈپازٹ کروانے کے لیے استعمال کیا تھا۔ اس میں ٹرانزیکشن اور ٹریڈنگ ہسٹری کے ساتھ ساتھ آپ کا نام یا JustMarkets کے ساتھ رجسٹرڈ ای میل ایڈریس شامل ہونا چاہیے۔
- کرپٹو خریداری کے لیے فنڈز کے ذرائع۔ کرپٹو کرنسی کی خریداری کے لیے استعمال کردہ فنڈز کے ذرائع کی تصدیق۔ اس میں ایک ایسی اسٹیٹمنٹ شامل ہونی چاہیے جو آپ کی آمدن یا دولت کے ذرائع کی تصدیق کرتی ہو، یہ تفصیل فراہم کرتی ہو کہ اکاؤنٹ میں فنڈز کیسے ڈپازٹ کیے گئے تھے اور کرپٹو پلیٹ فارم پر کیسے ٹرانسفر کیے گئے تھے۔ اضافی امدادی دستاویزات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
- مائننگ/اسٹیکنگ ریکارڈ۔ اگر آپ مائننگ یا اسٹیکنگ کرتے رہے ہوں تو مائننگ ایکوئپمنٹ یا اسٹیک کردہ کوائنز کی خریداری کی تصدیق کے ساتھ ساتھ پچھلے 3 ماہ کے اسٹیٹس۔ برائے مہربانی JustMarkets میں ڈپازٹ کے لیے استعمال کیے گئے والٹ میں کرپٹو کرنسی کے ٹرانسفر کے اسکرین شاٹس بھی فراہم کریں۔
- سروس یا پراپرٹی کی فروخت کی رسیدیں۔ اگر آپ نے سروسز کی فراہمی یا پراپرٹی کی فروخت کے ذریعے کرپٹو وصول کی ہو تو برائے مہربانی امدادی دستاویزات فراہم کریں جیسے کہ پیمنٹس موصول کرنے والے والٹ کی انوائسز جس میں پیمنٹ کی تفصیلات موجود ہوں اور معاہدے وغیرہ۔
- حکومتی ادائیگیاں، وراثت، پینشن۔ اگر اسٹیٹمنٹس میں آمدن کے ذارئع واضح طور پر موجود نہ ہوں تو برائے مہربانی متعلقہ ٹرانزیکشنز کی نشاندہی کریں اور ایسی دستاویزات فراہم کریں جن سے تصدیق ہوتی ہو کہ یہ گورنمنٹ سپورٹ پیمنٹس، وراثت کی رقوم، پینشن وغیرہ ہیں۔
ڈیٹا سیفٹی اور پرائیویسی
برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ فراہم کردہ تمام دستاویزات ذمّہ دار ماہرین کی طرف سے چیک کی جاتی ہیں اور یہ کسی فریقِ ثالث کو نہیں بھیجی جاتیں۔ ہم آپ کے ڈیٹا کے تحفّظ اور اپنی پرائیویسی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔