ڈپازٹ کے دوران مسئلہ کی صُورت میں پریشانی ہو سکتی ہے، لیکن ایسے مسائل کو مؤثر طور پر حل کرنے کے حوالے سے رہنمائی کے لیے JustMarkets حاضر ہے۔ ڈپازٹ کے حوالے سے عمومی مسائل کے حل کے لیے ذیل میں کچھ تجاویز فراہم کی گئی ہیں جن پر آپ عمل کر سکتے ہیں۔
ڈپازٹ کے مسائل
- اپنے پرسنل ایریا سے لاگ آؤٹ کریں۔
- اپنے براؤزر سے تمام کیشے اور کوکیز/ سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کریں۔
- لاگ اِن کریں اور 1 گھنٹے بعد دوبارہ ڈپازٹ کروانے کی کوشش کریں۔
نوٹ: ڈپازٹ پیج کو ریفریش نہ کریں کیوں کہ ہو سکتا ہے اس پر ابھی عملدرآمد ہو رہا ہو۔
بنک کارڈ کے ذریعے پیمنٹ میں ناکامی:
- اپنی آن لائن ٹرانزیکشن لمٹس چیک کریں اور یقینی بنائیں کہ آپ کے بنک کارڈ میں کافی بیلنس موجود ہے۔
- تصدیق کر لیں کہ کارڈ کی تفصیلات (کارڈ نمبر، تاریخِ تنسیخ، مکمل کارڈ نیم، CVV/CVC کوڈ) کا اندارج درست ہے۔
- 3D سیکیور چیک کے دوران یقینی بنائیں کہ آپ کے بنک کی طرف سے بھیجے گئے وَن-ٹائم پاسورڈ کا اندراج درست ہے۔
موبائل پیمنٹ کے ذرائع:
موبائل ذرائع (جیسے کہ AirtelTigo، Airtel، Mpesa، MTN، Tigo، Vodafone) کے ذریعے ڈپازٹ کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ کے پرسنل ایریا میں فون نمبر درست ہے اور منتخب کردہ پرووائیڈز سے مماثل ہے۔ یہاں آپ کا فون نمبر تبدیل کیا جا سکتا ہے، کوئی بھی تبدیلی کرنے کے لیے اپنی شناخت کی تصدیق کرنے والی دستاویز منسلک کرنا یاد رکھیں۔
نوٹ: تھوڑی دیر میں متعدد پِن کوڈز کی درخواست کرنے سے گریز کریں۔ اگر زیادہ سے زیادہ پِن کوڈ کی درخواست کی وجہ سے مسئلہ پیش آئے تو دوبارہ کوشش کرنے سے پہلے ایک گھنٹہ انتظار کریں۔
اگر مسئلہ برقرار رہے تو اپنا ڈپازٹ کروانے کے لیے ادائیگی کا کوئی اور ذریعہ استعمال کرنے پر غور کریں۔ مزید معلومات کے لیے، ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: اگر میرے ڈپازٹ میں تاخیر ہو جائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
ان مراحل پر عمل کر کے آپ ڈپازٹ کے حوالے سے مسائل پر مؤثر انداز میں قابو پا لیں گے اور بغیر کسی اضافی تاخیر کے JustMarkets پر اپنی ٹریڈنگ سرگرمی شروع کر دیں گے۔ اگر آپ کو مزید مدد درکار ہو تو معاونت اور رہنمائی کے لیے ہماری کسٹمر سپورٹ سے بلاجھجک رابطہ کریں۔