فائننشل مارکیٹس میں خدمات فراہم کرنے والی زیادہ تر کمپنیوں کی طرح JustMarkets کے لیے بھی اینٹی منی لانڈرنگ ("AML") اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔
اس مقصد کے لیے کمپنی نے ہر قسم کی مشکوک سرگرمیوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور متعلقہ اداروں کو مطلع کرنے سے متعلق ایک سخت پالیسی متعارف کرائی ہے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ JustMarkets کسی حقیقی شخص یا قانونی ادارے کے ساتھ ڈیل کر رہا ہے، ہم ان طریقوں کے ذریعے قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق تمام مطلوبہ اقدامات پر عمل کو یقینی بناتے ہیں:
- اپنے کلائنٹ کو جانیں ("KYC") اور مناسب احتياط: JustMarkets کے ہر کلائنٹ کے لیے تصدیق کا طریقہ کار مکمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
نوٹ: آپ ہمارے آرٹیکل 'JustMarkets پر تصدیق کیسے کروائیں؟' سے تصدیق کے پروسیس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں:
- کلائنٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی: JustMarkets کسی بھی مشکوک لین دین یا سرگرمی کا پتہ لگانے اور اس کی روک تھام کے لیے ہر کلائنٹ کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے۔
- ریکارڈ کیپنگ: AML کے قابل اطلاق قوانین/ضوابط کے مطابق JustMarkets کلائنٹ کی شناخت اور ڈیٹا کے مقصد کے لیے ہر لین دین کے لیے تمام دستاویزات کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
ڈپازٹ اور ودڈرال کی شرائط
رقوم ڈپازٹ اور ودڈرا کرنے کے لیے کلائنٹس کے تمام آپریشنز کی درج ذیل شرائط ہوتی ہیں:
- بنک ٹرانسفر یا بنک کارڈ کی ادائیگیاں صرف آپ کے اپنے نام سے رجسٹر اکاؤنٹ/ بنک کارڈ کے لیے ہی دستیاب ہیں۔ صرف اسی بنک یا اکاؤنٹ میں رقم کی واپسی کی درخواست کی جا سکتی ہے جسے آپ نے ڈپازٹ کے لیے استعمال کیا تھا۔
نوٹ: تھرڈ پارٹی اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے رقم ڈپازٹ یا ودڈرا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
- اگر آپ نے الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کا استعمال کیا ہے تو آپ صرف ڈپازٹ کے لیے استعمال ہونے والے سسٹمز اور اکاؤنٹس کے ذریعے ہی رقم نکلوا سکتے ہیں۔
- ڈپازٹ کے لیے استعمال کردہ طریقہ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں، کلائنٹ کا پیمنٹ/بنک اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کے متبادل طریقوں سے رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔ کچھ کیسز میں پیمنٹ/بنک اکاؤنٹ کی ملکیت کا ثبوت بھی درکار ہوتا ہے۔
- اگر آپ نے ادائیگی کے متعدد آپشنز استعمال کیے ہیں تو آپ کو ڈپازٹ کردہ رقم ادائیگی کے انہی طریقوں سے نکلوانی چاہیے۔
مثال:
- USD 112 کا پہلا ڈپازٹ STICPAY کے ذریعے کیا گیا تھا۔
- USD 28 کا دوسرا ڈپازٹ ویزا/ ماسٹر کارڈ کے ذریعے کیا گیا تھا۔
- اور USD 30 کا منافع
تو AML پالیسی کے مطابق:
- آپ USD 28 ویزا/ ماسٹر کارڈ کے ذریعے نکلوائیں گے
- USD 112 STICPAY کے ذریعے
- ان ودڈرالز کے بعد آپ اپنا منافع ترجیحی طریقے سے نکلوا سکتے ہیں۔