JustMarkets مختلف ٹریڈنگ ضروریات اور ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے متعدد سروسز پیش کرتا ہے۔ یہاں دستیاب سروسز کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
CFD ٹریڈنگ
JustMarkets انسٹرومنٹس کی وسیع رینج کے لیے CFD ٹریڈنگ فراہم کرتا ہے جس میں 61 فاریکس پیئرز، 7 میٹلز، 13 انڈیسز، 3 انرجیز اور 165 شیئرز شامل ہیں۔ کلائنٹس MT4 اور MT5 دونوں پلیٹ فارمز اور اِن-ہاؤس JustMarkets ٹریڈنگ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ان انسٹرومنٹس کی ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔
انٹروڈیوسنگ بروکر (IB) پروگرام
انٹروڈیوسنگ پروگرام کی بدولت کلائنٹس بطور پارٹنرز رجسٹر ہو سکتے ہیں اور ایک ریفرل لِنک کے ذریعے کلائنٹس کو انوائٹ کر سکتے ہیں۔ ہر ایسے راغب کردہ کلائنٹ کے لیے IB پارٹنرز کو کمیشن ملتا ہے جو فعال طور پر ٹریڈنگ کرے۔ اضافی طور پر، پارٹنر لائلٹی پروگرام کے ساتھ مخصوص سنگِ میل عبور کرنے والے پارٹنرز شاندار انعامات اور نقد انعامات حاصل کرتے ہیں۔
ان سروسز کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے آپ ہماری پارٹنرشپ کیٹیگری وزٹ کر سکتے ہیں یا ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔
کاپی ٹریڈنگ
ٹریڈنگ سے غیر فعال/پیسو منافع حاصل کرنے کے مقبول ترین طریقوں میں سے ایک کاپی ٹریڈنگ ہے۔ انویسٹرز فنڈز ڈپازٹ کروا سکتے ہیں، ایڈوانسڈ ٹریڈرز کو کاپی کرنا شروع کر سکتے ہیں اور فالو کرنے کے لیے ٹریڈر کو کمیشن ادا کرتے ہوئے منافع کما سکتے ہیں۔ کلائنٹس، ٹریڈرز کے طور پر بھی رجسٹر ہو سکتے ہیں، اپنی ٹریڈنگ حکمتِ عملی آفر کر سکتے ہیں، اور کامیاب ٹریڈز کی تعداد کی بنیاد پر کمیشن حاصل کر سکتے ہیں۔