JustMarkets پر ہم اپنے کلائنٹس کے فندز کے تحفّظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام فائننشل ٹرانزیکشنز میں شفّافیت اور تحفّظ کو اوّلین ترجیح دیتے ہیں۔ ضوابط پر عملدرآمد اور کلائنٹ کے تحفّظ کے لیے اپنے عزم کے حصّے کے طور پر ہم تھرڈ پارٹیز کی طرف سے کیے گئے ڈپازٹس کو قبول نہیں کر سکتے، جیسا کہ ہمارے کلائنٹ ایگریمنٹ کے سیکشن 5.2.12 میں بیان کیا گیا ہے۔
قانونی دستاویز کی شِق: کلائنٹ ایگریمنٹ کی شِق 5.2.12 کے مطابق، کمپنی صرف بنک کارڈز، بنک اکاؤنٹس یا کسی دیگر ایسے اکاؤنٹ سے پیمنٹ قبول کرتی ہے جو کلائنٹ کے نام پر کھولے گئے ہوں۔ تھرڈ پارٹیز کی طرف سے کروائے گئے ڈپازٹ کی اجازت نہیں۔
یہ پالیسی یقینی بناتی ہے کہ تمام ڈپازٹس براہِ راست اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے کیے گئے ہیں، اس کی بدولت فراڈ، منی لانڈرنگ یا غیر مجاز ٹرانزیکشنز کے حوالے سے ممکنہ مسائل کا تدارک ہوتا ہے۔
تھرڈ پارٹی، جیسا کہ رشتے دار یا دوست کی طرف سے ڈپازٹ موصول ہونے کی صُورت میں یہ اصل سورس کو خود کار طور پر ری فنڈ ہو جائے گا۔ ری فنڈ کا پراسیس شروع کرنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں:
- درخواست جمع کروائیں: آپ سپورٹ ہب کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں:
- ٹرانزیکشن ہسٹری پر جائیں
- ڈپازٹ کی درخواست سے آگے 'تفصیلات' پر کلک کریں
- آپ کو جو مسئلہ درپیش ہے وہ سلیکٹ کریں
- ایسی معاون دستاویزات اَپ لوڈ کریں جو تھرڈ پارٹی ڈپازٹ کی تفصیلات کی تصدیق کریں گی، بشمول رقم، ٹرانزیکشن آئی ڈی اور اکاؤنٹ ہولڈر کا نام۔
- ذمّہ دار ٹیم ٹرانزیکشن کی تفصیلات کا جائزہ لے کر تصدیق کرے گی کہ واقعی یہ تھرڈ پارٹی کی طرف سے کیا گیا تھا۔
- تصدیق کے بعد، ڈپازٹ کی رقم 1 سے 3 کاروباری دن کے اندر اندر پیمنٹ کے اصل سورس کو ری فنڈ کر دی جائے گی۔
نوٹ: تھرڈ پارٹی ڈپازٹ کے ری فنڈ ہمارے کلائنٹ ایگریمنٹ کے مطابق پراسیس کیے جاتے ہیں اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اس کے لیے اضافی تصدیق کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
یہ گائیڈ لائن مرتّب کرنے کا مقصد اپنے پلیٹ فارم کی عظمت کو برقرار رکھنا اور اپنے کلائنٹس کی فائننشل سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیّار پر عمل کرنا ہے۔ اگر آپ مزید کوئی سوال پوچھنا چاہیں یا تھرڈ پارٹی ڈپازٹ کے حوالے سے آپ کو خدشات لاحق ہوں تو برائے مہربانی معاونت کے لیے بلاجھجک ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔