JustMarkets ڈپازٹ کے پراسیس کو فوری اور آسان بنانے کے لیے متعدد پیمنٹ ذرائع آفر کرتی ہے۔
مختلف پیمنٹ ذرائع کا انحصار آپ کے علاقے پر ہوتا ہے، اس کی لسٹ اپنے پرسنل ایریا میں ڈپازٹ ٹیب میں چیک کی جا سکتی ہے۔
نوٹ: آپ صرف اپنے ذاتی پیمنٹ اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے ڈپازٹ کروا سکتے ہیں۔ آپ کے رشتے داروں، دوست یا کسی تھرڈ پارٹی کے پیمنٹ اکاؤنٹس سے ڈپازٹ کروانا منع ہے۔
اپنا پہلا ڈپازٹ کروانے کے لیے، ان ہدایات پر عمل کریں:
- اپنے پرسنل ایریا (PA) میں لاگ اِن کریں۔
- فنڈز -< ڈپازٹ ٹیب پر جائیں۔
- آپ نے جو اکاؤنٹ ٹاپ اَپ کرنا ہے وہ منتخب کریں۔
- دستیاب آپشنز کی لسٹ میں سے اپنا ترجیحی پیمنٹ کا ذریعہ منتخب کریں۔ پراسیسنگ کے ایوریج ٹائم اور فی ٹرانزیکشن کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ لمٹ کے فرق کا خیال رکھیں۔
- اپنی پیمنٹ کی تفصیلات پُر کریں (منتخب کردہ ذریعے کی ہدایات اور مشوروں پر عمل کریں)۔
- اکاؤنٹ میں کریڈٹ کریں کے خانے میں ڈپازٹ کی کُل رقم درج کریں۔ یہ وہ کُل رقم ہے جو واجب الادا رقم کے خانے میں دکھائے گئے کنورژن ریٹ (اگر اطلاق ہو) کی ادائیگی کے بعد آپ کے پیمنٹ اکاؤنٹ میں موجود ہونی چاہیے۔
- اگر آپ نے ٹریڈنگ کے لیے 50٪ یا 100٪ بونس استعمال کرنا ہے تو ڈپازٹ پر بونس حاصل کریں پر نشان لگائیں۔
- ڈپازٹ کے بٹن پر کلک کریں، آپ کو پیمنٹ پراسیسنگ پیج پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا جہاں آپ کو ڈپازٹ فارم مکمل کرنا ہو گا اور ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنی ہو گی۔
JustMarkets ٹریڈنگ ایپ میں مین پیج پر ڈپازٹ کے بٹن پر کلک کریں اور انہی ہدایات پر عمل کریں۔
ڈپازٹ کروانے سے پہلے چند باتوں کا خیال رکھنا اہم ہے:
- پہلی مرتبہ کروائے گئے ڈپازٹ کی رقم کا تعیّن آپ کے اکاؤنٹ کی قسم اور منتخب کردہ پیمنٹ کے ذریعے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
- اگر ڈپازٹ کی کرنسی آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی سے مختلف ہو تو آپ کے ڈپازٹ کو انٹرنل ریٹ پر کنورٹ کیا جائے گا۔
- JustMarkets ڈپازٹ اور ودڈرال پر اپنی طرف سے کوئی پیمنٹ کمیشن چارج نہیں کرتا، تاہم، آپ کے بنک یا والٹ کی طرف سے کچھ چارجز کا اطلاق ہو سکتا ہے۔
- کچھ پیمنٹ ذرائع تصدیق کا تقاضہ کر سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ کی تصدیق سادہ سی ہے اور بلاتعطّل پیمنٹ تجربے کو یقینی بناتی ہے۔
- اگر آپ نوٹس کریں کہ کوئی پیمنٹ کا ذریعہ دستیاب نہیں ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ فی الوقت مینٹیننس میں ہے یا عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: اگر میرا پیمنٹ کا ذریعہ مزید دستیاب نہ ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟