JustMarkets پر ہم بلاتعطّل ٹرانزیکشنز کی اہمیّت سے بخوبی واقف ہیں اور آپ کو بغیر کسی پریشانی کے ڈپازٹ کا تجربہ فراہم کرنے کے حوالے سے پُرعزم ہیں۔ یہ یقینی بنانے کے لیے آپ 24/7 کسی بھی وقت اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ کروا سکتے ہیں کہ جب کبھی موقع میسّر ہو تو آپ ٹریڈنگ کے لیے ہمیشہ تیّار ہوں۔
اگر آپ کے ڈپازٹ میں تاخیر ہو تو درج ذیل پر غور کریں:
-
پراسیسنگ ٹائم چیک کریں: ہماری تجویز ہے کہ کوئی بھی مزید اقدام اُٹھانے سے پہلے ڈپازٹ اور ودڈرالز کے پراسیسنگ ٹائم کو چیک کریں۔ عمومی پراسیسنگ ٹائم کے بارے میں معلومات اس حوالے سے توقعات رکھنے میں معاون ہو سکتا ہے کہ آپ کے فنڈز آپ کے اکاؤنٹ میں کب ظاہر ہوں گے۔
ادائیگی کے پروسیس کا وقت چیک کرنے کے لیے اپنے پرسنل ایریا میں لاگ ان کریں اور ڈپازٹ/ودڈرال پیج پر جائیں۔ ادائیگی کے ہر طریقے میں پروسیسنگ، اوسط وقت جب آپ رقم ڈپازٹ کرنے یا نکالنے کے لیے ادائیگی کا طریقہ استعمال کرتے ہیں، کا وقت شامل ہوتا ہے۔ -
سپورٹ سے رابطہ کریں: اگر آپ کے ڈپازٹ میں تاخیر ہو گئی ہے اور آپ نے فنڈز اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ظاہر ہونے کے متوقع وقت سے زائد انتظار کر لیا ہے تو ہم آپ کے معاونت کے لیے موجود ہیں۔ برائے مہربانی درج ذیل معلومات کے ساتھ ہمیں finance@justmarkets.com پر ایک ای میل بھیجیں:
- برائے بنک ڈپازٹ: ڈپازٹ ٹرانزیکشن کے ثبوت جیسا کہ بنک اسٹیٹمنٹ یا اپنی آن لائن بنکنگ سے اسکرین شاٹ لیں۔ یہ یقینی بنائیں کہ اس دستاویز میں آپ کا مکمل نام اور بنک اکاؤنٹ نمبر دکھائی دے رہے ہوں۔
- برائے موبائل منی ڈپازٹ: اپنے ڈپازٹ کے تصدیقی SMS کا اسکرین شاٹ فراہم کریں جس میں ٹرانزیکشن کی تمام تفصیلات واضح طور پر دکھائی دے رہی ہوں۔
- برائے کرپٹو ڈپازٹ: ہمیں اسکرین شاٹ بھیجیں جس میں ٹرانزیکشن ہیش اور اس والٹ کا مکمل ایڈریس دکھائی دے رہا ہو جس میں ٹرانزیکشن بھیجی گئی تھی۔
برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ اگر آپ ایسی پینڈنگ ڈپازٹ کی درخواست منسوخ کرتے ہیں جس پر آپ سے چارجز وصول کیے جا چکے ہیں، تو فنڈز خودکار طور پر آپ کے پیمنٹ اکاؤنٹ میں واپس نہیں آئیں گے۔ لہذا، براہ کرم پینڈنگ ڈپازٹ کی درخواست منسوخ نہ کریں جیسے ہی ہمیں پیمنٹ سسٹمز سے فنڈز موصول ہوں گے، اس کی اسٹیٹس مکمل شدہ میں تبدیل ہو جائے گی۔
ذیل میں آپ کو جمع کرنے کے ثبوت کی مثالیں مل سکتی ہیں۔
.
ہمارا فائننس ڈپارٹمنٹ فوری طور پر آپ کے ڈپازٹ کے اسٹیٹس کی تفتیش کرے گا اور کسی قسم کے مسائل ہوئے تو ان کے حل کے لیے کام کرے گا۔ آپ ایک کاروباری دن کے اندر اندر ہمارے جواب کی توقع کر سکتے ہیں۔
اگر اپنے ڈپازٹ کے حوالے سے آپ کو مشکلات درپیش ہوں یا آپ کچھ پوچھنا چاہیں تو support@justmarkets.com پر ہماری سپورٹ ٹیم سے بلاجھجک رابطہ کریں۔ ہم یہ یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ JustMarkets کے ساتھ آپ کا ٹریڈنگ تجربہ ہر ممکنہ حد تک بلاتعطّل اور پریشانی سے پاک ہو۔