پارٹنر ایریا میں سب پارٹنر رپورٹس آپ کے سب پارٹنر نیٹ ورک کے انتظام اور نگرانی کے لیے ایک اہم ٹول کے طور پر کام کرتی ہیں۔ یہ رپورٹس آپ کے سب پارٹنرز کی کارکردگی اور ان سے ہونے والے مالی فائدے کے بارے میں تفصیلی بصیرت فراہم کرتی ہیں جس سے آپ کو اپنی IB حکمتِ عملی بہتر بنانے کے لیے باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ان رپورٹس کا تجزیہ کر کے آپ اپنے سب پارٹنرز کی کامیابی کو ٹریک کر سکتے ہیں، ان شعبوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں جہاں بہتری کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کا IB نیٹ ورک مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔
سب پارٹنرز سیکشن کی اہمیت
سب پارٹنرز سیکشن دو اہم رپورٹس فراہم کرتا ہے — سب پارٹنر لسٹ اور ریوارڈ ہسٹری — جو آپ کو اپنے سب پارٹنرز کی سرگرمیوں اور منافع کا ایک جامع جائزہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
- سب پارٹنر لسٹ: یہ رپورٹ آپ کے تمام سب پارٹنرز کی تفصیلی لسٹ فراہم کرتی ہے جس میں اہم میٹرکس جیسے سب پارٹنرز کی تعداد، ان کا حاصل کردہ منافع اور دیگر اہم ڈیٹا پوائنٹس شامل ہیں۔ یہ معلومات آپ کے سب پارٹنر نیٹ ورک کی مجموعی ساخت اور صحت کو سمجھنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔
- ریوارڈ ہسٹری:یہ رپورٹ آپ کو اپنے سب پارٹنرز کی طرف سے ادائیگی کی ایک منتخب مدّت کے دوران حاصل کردہ کمیشنز کی تفصیلات فراہم کرتی ہے۔ یہ آپ کی آمدنی کی واضح تصویر پیش کرتی ہے جس سے آپ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی مالی کارکردگی چیک کرسکتے ہیں۔
ان رپورٹس کو مختلف فلٹرنگ آپشنز سے مزید بہتر بنایا گیا ہے، جیسے ادائیگی کی مدّت اور سب پارٹنر کا ملک وغیرہ، جس سے آپ اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق تجزیہ کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، آپ اس ڈیٹا کو مزید تجزیے یا مستقبل میں استعمال کے لیے محفوظ کرنے کی غرض سے CSV اور XLSX فارمیٹس میں ایکسپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔