مختلف پلیٹ فارمز پر ٹریڈنگ کرتے ہوئے آپ نے فائننشل انسٹرومنٹس کے ساتھ مختلف علامتیں یا کوڈز دیکھے ہوں گے۔ یہ لاحقے ہیں جو آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم کی شناخت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان لاحقوں کو سمجھ کر ٹریڈرز باخبر فیصلے کر سکتے ہیں اور اپنی حکمت عملیوں کو متاثر کرنے والے غیر متوقع اخراجات یا ٹریڈنگ کے حالات سے بچ سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہمJustMarkets کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے منسلک مختلف لاحقوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے اور بتائیں گے کہ یہ کیسے آپ کے ٹریڈنگ کے تجربے کو متاثر کرتے ہیں۔
ٹریڈنگ میں لاحقے سے کیا مرد ہے؟
ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے تناظر میں لاحقہ ایک اضافی حرف یا حروف کا گروپ ہوتا ہے جو کسی فائننشل انسٹرومنٹ جیسے کرنسی پیئر، کموڈیٹی یا انڈیکس کے نام میں شامل ہوتا ہے۔ یہ لاحقے پلیٹ فارم پر دستیاب اکاؤنٹس کی اقسام میں فرق ظاہر کرتے ہیں۔ مثلاً ایک ہی کرنسی پیئر (جیسےEURUSD) میں مختلف لاحقے ہو سکتے ہیں جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ Standard، Cent یاPro میں سے کون سا اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں۔
لاحقوں کی کیا اہمیت ہے؟
لاحقے ٹریڈرز کو فوری شناخت کرنے میں مدد کرتے ہیں کہ وہ کس اکاؤنٹ پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کیونکہ مختلف قسم کے اکاؤنٹس کے اسپریڈز، کمیشن یا ٹریڈنگ کے حالات مختلف ہوتے ہیں۔ لاحقہ پہچان کر ٹریڈرز غیر متوقع فیسوں یا پابندیوں سے بچ سکتے ہیں اور اپنے زیراستعمال اکاؤنٹ کی قسم کی بنیاد پر اپنی حکمتِ عملیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، یہ جاننا کہ آپ Raw Spread اکاؤنٹ بمقابلہStandard اکاؤنٹ پر ٹریڈ کر رہے ہیں، آپ کی لاگت کے ڈھانچے اور رسک مینجمنٹ میں نمایاں فرق لا سکتا ہے.
نوٹ: کمیشن صرف Raw Spread اکاؤنٹ پر عائد ہوتا ہے۔ آپ ہمارے آرٹیکل سے چارجز اور کمیشن کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
JustMarkets پر دستیاب مختلف قسم کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کے لیے ان آرٹیکلز کا مطالعہ کریں:
اکاؤنٹس کی اقسام اور ان کے لاحقوں کی وضاحت
آئیے JustMarkets اکاؤنٹس کی مختلف اقسام کے لاحقوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
Standard Cent اکاؤنٹ کے لیے استعمال ہونے والا لاحقہ "c." ہے اور اکاؤنٹ کی یہ قسمMT4 اورMT5 دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ اکاؤنٹ کی یہ قسم ان ٹریڈرز کے لیے مثالی ہے جو چھوٹے سائز کی پوزیشنز کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ آپ کو ڈالر کی بجائے سینٹس میں ٹریڈ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
- مثالیں:
- EURUSD.c
- XPTUSD.c
زیادہ تر انسٹرومنٹس کے لیےStandardاکاؤنٹ کا لاحقہ “m.” ہے اور اکاؤنٹ کی یہ قسمMT4 اورMT5 دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ انڈیسز ٹریڈنگ کے لیے Standard اکاؤنٹ کی نشاندہی کے لیے “std.” کا لاحقہ استعمال کیا جاتا ہے. Standard اکاؤنٹ ان ٹریڈرز کے لیے موزوں ہے جو کمیشن کے بغیر ٹریڈنگ کے عام حالات کو ترجیح دیتے ہیں۔
- مثالیں:
- BTCUSD.m(کرنسیوں اور کموڈیٹیز کے لیے)
- US500.std(انڈیسز کے لیے)
Pro اکاؤنٹ میں زیادہ تر انسٹرومنٹس کے لیے "s." کا لاحقہ استعمال ہوتا ہے اور یہ اکاؤنٹMT4 اورMT5 دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ شیئرز کی ٹریڈنگ کے لیے انسٹرومنٹ کے نام کے ساتھ کوئی لاحقہ منسلک نہیں ہوتا جس سے ٹریڈرز کے شناخت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ Pro اکاؤنٹ مسابقتی اسپریڈز آفر کرتا ہے اور ٹریڈز سے کوئی اضافی کمیشن نہیں لیا جاتا۔
- مثالیں:
- XAUUSD.s
- US100.s
Raw Spread اکاؤنٹ پر ٹریڈ کردہ انسٹرومنٹس کے لیے “ecn.” کا لاحقہ استعمال ہوتا ہے اور یہ اکاؤنٹMT4 اورMT5 دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ اکاؤنٹ کی یہ قسم ان ٹریڈرز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو ٹائٹ اسپریڈ کو ترجیح دیتے ہیں اور فی ٹریڈ کمیشن ادا کرنا چاہتے ہیں۔Pro اکاؤنٹ کی طرحRaw Spread اکاؤنٹ پر ٹریڈ کیے جانے والے شیئرز کے ساتھ بھی کوئی لاحقہ نہیں ہوتا۔
- مثالیں:
- USDJPY.ecn
- WTI.ecn
ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے دستیاب فائننشل انسٹرومنٹس کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کے لیے آرٹیکل JustMarkets کے ساتھ میں کون کون سے انسٹرومنٹس کی ٹریڈنگ کر سکتا ہوں؟ کا مطالعہ کریں۔
ناقابل ٹریڈ پیئرز (ہلکے گرے پیئرز)
ٹریڈنگ کے لیے دستیاب انسٹرومنٹس کے علاوہ آپ کوہلکے گرے یا "view." لاحقے والے پیئرز بھی ملیں گے۔ یہ پیئرز ناقابل ٹریڈ ہیں یعنی آپ ان کے لیے آرڈر پلیس نہیں کر سکتے۔
جب کلائنٹ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہوتا ہے تو اسے تمام پیئرز کی مکمل فہرست ملتی ہے، جن میں "view." لاحقے والے پیئرز بھی شامل ہیں۔ تاہم،MT4/MT5 پلیٹ فارمز پر ناقابل ٹریڈ پیئرز دکھائی نہیں دیتے جب تک انھیں خود شامل نہ کیا جائے۔
مزید تفصیلات کے لیے، یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں مجھے MetaTrader میں گرے پیئرز کیوں دکھائی دیتے ہیں؟