کاپی ٹریڈنگ، لیڈنگ ٹریڈرز کو خود کار طور پر کاپی کرنے اور ٹریڈنگ کے تجربے کے بغیر ان کی کامیابی سے فائدہ اُٹھانے کا بہترین طریقہ ہے۔ JustMarkets ایپلیکیشن اس پراسیس کو سادہ اور مؤثر بناتی ہے۔ JustMarkets ایپ میں کاپی ٹریڈنگ شروع کرنے کے حوالے سے مرحلہ وار گائیڈ ذیل میں فراہم کی گئی ہے۔
ٹریڈر منتخب کریں
-
ایپ اوپن کریں
- اپنی اینڈرائیڈ یا iOS ڈیوائس پر JustMarkets کاپی ٹریڈنگ ایپ لانچ کریں۔
-
لیڈربورڈ پر جائیں
- بہترین کارکردگی والے ٹریڈرز دیکھنے کے لیے "لیڈربورڈ" سیکشن پر جائیں۔
-
سرچ اور فلٹر آپشنز استعمال کریں
- اپنی سرمایہ کاری کے معیار سے مطابقت رکھنے والا ٹریڈر تلاش کرنے کے لیے سرچ اور فلٹر کے آپشنز استعمال کریں۔ آپ متعدد فلٹرز استعمال کر کے سرچ کر سکتے ہیں جیسے کہ گین، پرافٹ، رِسک لیول اور کارکردگی کے دیگر انڈیکیٹرز۔
-
ٹریڈر پروفائلز کا جائزہ لیں
- مختلف ٹریڈرز کے پروفائل کا جائزہ لیں۔ باخبر فیصلہ سازی میں آپ کی معاونت کے لیے ہر پروفائل تفصیلی اسٹیٹس، ٹریڈنگ ہسٹری اور دیگر تجزیات فراہم کرتا ہے۔
نوٹ: مزید تفصیلی رہنمائی کے لیے یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: کاپی ٹریڈنگ میں فالو کرنے کے لیے ٹریڈر کا انتخاب کیسے کریں؟
کاپی کرنا شروع کریں
-
ٹریڈر سلیکٹ کریں
- جب آپ کاپی کرنے کے لیے کسی ٹریڈر کا انتخاب کر لیں تو اس کے پروفائل پر موجود "کاپی کرنا شروع کریں" کے بٹن پر کلک کریں۔ اپنی کاپی ٹریڈنگ انویسٹمنٹس مینیج کرنے کے لیے ایک انویسٹر والٹ خود کار طور پر تخلیق کر دیا جائے گا۔
-
فنڈز ڈپازٹ کروائیں
- اپنے انویسٹر والٹ میں فنڈز ڈپازٹ کروانے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ آپ ڈپازٹ پیج وزٹ کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔
- متبادل کے طور پر، اگر آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز موجود ہوں تو آپ اندرونی ٹرانسفر پیج وزٹ کر کے اندرونی ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
- یہ یقینی بنائیں کہ ڈپازٹ کا پراسیس مکمل ہو چکا ہے۔
ٹریڈر کو کاپی کرنا شروع کریں
-
لیڈر بورڈ پر واپس جائیں
- فنڈز ڈپازٹ کروانے کے بعد لیڈر بورڈ پر واپس جائیں اور ٹریڈر کے پروفائل پیج میں داخل ہوں۔
-
کاپی کرنے کا عمل شروع کریں
- کاپی کرنے کا پراسیس شروع کرنے کے لیے "کاپی کرنا شروع کریں" کے بٹن پر دوبارہ کلک کریں۔ کاپی کرنے کا موڈ سلیکٹ کریں اور مارکیٹ کے غیر متوقع اُتار چڑھاؤ سے اپنی سرمایہ کاری کے تحفّظ کے لیے سپورٹ فنڈز شامل کریں۔
-
اپنی انویسٹمنٹس کو مانیٹر کریں
- کاپی کرنے کا عمل شروع ہونے کے بعد آپ ایپ کے ذریعے اپنی انویسٹمنٹس کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ آپ کی کاپی کردہ ٹریڈز کی کارکردگی کے حوالے سے ریئل ٹائم اَپ ڈیٹس اور تفصیلی رپورٹس فراہم کرتی ہے۔