JustMarkets پر ہم آپ کے لیے گُوگل یا فیس بُک اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹر اور لاگ اِن کرنا آسان بناتے ہیں۔ اگرچہ آپ نے ابتدائی رجسٹریشن کے دوران ان آپشنز کا استعمال نہ کیا ہو تب بھی آپ اپنے موجودہ پرسنل ایریا کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس لِنک کر سکتے ہیں اور انھیں لاگ اِن کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
سوشل نیٹ ورکس کو لِنک کرنا اور لِنک ختم کرنا
رجسٹریشن/آتھرائزیشن کے دوران سوشل نیٹ ورکس لِنک کرنا
رجسٹریشن/آتھرائزیشن: اگر آپ سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے رجسٹر ہوں یا لاگ اِن کریں اور ہمارے سسٹم میں اسی ای میل کے ساتھ اکاؤنٹ موجود ہو تو آپ کو ان اکاؤنٹس کو لِنک کرنا ہو گا۔
- اکاؤنٹس لِنک کرنے کے لیے اپنے پرسنل ایریا کا پاسورڈ درج کریں۔
اپنے پرسنل ایریا میں سوشل نیٹ ورکس لِنک کرنا
پرسنل ایریا: سیٹنگز < سوشل نیٹ ورکس پر جائیں۔
- "لِنک" بٹن پر کلک کریں۔
- ضروری اجازت فراہم کریں (اگر درکار ہو)۔
- آپ کا سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ آپ کے پرسنل ایریا اکاؤنٹ کے ساتھ لِنک ہو جائے گا۔
سوشل نیٹ ورکس کا لِنک ختم کرنا:
پرسنل ایریا < سیٹنگز < سوشل نیٹ ورکس پر جائیں:
- "لِنک ختم کریں" بٹن پر کلک کریں۔
- پاپ اَپ پر "ہاں" کے بٹن پر کلک کر کے تصدیق کریں۔
- آپ کے سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ کا لِنک آپ کے پرسنل ایریا اکاؤنٹ کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔