IB اسٹیٹس کے اندر، ریوارڈ کے 4 درجے ہیں، سِلور پارٹنر، گولڈ پارٹنر، پلاٹینم پارٹنر اور بریلینٹ پارٹنر۔ ہر درجے کے لوازمات میں اور ریوارڈ کے سائز میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
IB اسٹیٹس کی تنزلی اس صُورت میں ممکن ہے کہ جب لگاتار 3 کوالیفکیشنز تک کم از کم درکار لوازمات (سِلور لیول پارٹنر) کی تکمیل نہ ہو۔ لیول کی کوالیفکیشن ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو عمل میں آتی ہے، یعنی اپنی سرگرمی کو دوبارہ تقویت دینے کے لیے آپ کے پاس 3 ماہ ہوتے ہیں۔
اگر لگاتار 1 یا 2 کوالیفکیشنز تک کم از کم درکار لوازمات کی تکمیل نہ کی جائے، تو ڈیش بورڈ پیج پر ’’کمیشن کی کوالیفکیشن کا دورانیہ‘‘ میں ’’کوالیفکیشن ناکام ہوگئی‘‘ کا بینر آویزاں ہو جاتا ہے۔