جب پارٹنر پہلا کلائنٹ راغب کرتا ہے، تو بُوسٹ پیریڈ ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے۔
بُوسٹ پیریڈ- یہ وہ دورانیہ ہے جس میں ٹریڈنگ حجم کے نتائج 3 گنا ہو جاتے ہیں۔ یعنی آپ اونچے لیولز پر 3 گنا زیادہ رفتار سے پہنچ سکتے ہیں۔ بُوسٹ پیریڈ کا دورانیہ 3 مہینوں تک قائم رہتا ہے۔ اگر بُوسٹ پیریڈ مہینے کے درمیان میں ایکٹیویٹ ہوا ہو تو پہلا مہینہ پورا نہیں ملے گا۔
بُوسٹ پیریڈ کے دوران:
- صرف لیول اَپ گریڈ ممکن ہے، آپ کو تنزلی سے تحفّظ حاصل ہوتا ہے۔
- پارٹنر ایریا میں جائزے کی پراگریس میں یہ بینر "x3 Booster" ظاہر ہوتا ہے اور ٹریڈنگ والیم کو 3 گنا کر دیا جاتا ہے۔
- بُوسٹ پیریڈ ختم ہونے کے بعد، ٹریڈنگ کا حجم 3 گنا نہیں کیا جاتا، پارٹنر کے کلائنٹس کی جانب سے ٹریڈنگ کا صرف اصل حجم شمار کیا جاتا ہے۔
نوٹ فرمائیں: ٹریڈنگ والیم 3 گنا صرف اور صرف ڈیش بورڈ پر جائزے کی پراگریس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تمام دیگر رپورٹس پارٹنر کے کلائنٹس کی طرف سے صرف ریئل ٹریڈنگ والیم کو ظاہر کرتی ہیں۔