کلائنٹ لسٹ رپورٹ آپ کو اپنے اکاؤنٹ سے منسلک ہر راغب کردہ کلائنٹ کی تلاش کا اہل بناتی ہے۔ آپ مختلف معلومات جیسے کہ راغب کردہ کلائنٹ کی کلائنٹ ID، مُلک، اکاؤنٹ کی قسم، ان کی رجسٹریشن کی تاریخ، ٹریڈنگ کا مجموعی حجم، اور ان سے وصول کردہ مجموعی منافع دیکھ سکتے ہیں۔
یہ رپورٹ کیسے فائدہ مند ہو سکتی ہے:
- چیک کریں کہ آپ کے کلائنٹس کے کتنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس ہیں۔ کلائنٹ اکاؤنٹ فیلڈ میں یوزر اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو میچ کرنے کے لیے کلائنٹ ID فیلڈ استعمال کریں۔ اگر آپ کو کلائنٹ کا نام یا اس کی رابطے کی تفصیلات معلوم ہیں تو آپ کمنٹس سیکشن میں نوٹس لکھ سکتے ہیں۔
- اس بات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کہ آپ کس علاقے کے کلائنٹس کو سب سے زیادہ راغب کرتے ہیں کلائنٹ کے ملک کو ٹریک کریں۔
- چیک کریں کہ آپ کے کلائنٹس کی کارکردگی کیسی ہے - آپ یہ معلومات دیکھ سکتے ہیں: ان کا موجودہ بیلنس، جنریٹ کردہ والیم اور اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے کمایا گیا کل منافع۔ آخری ٹریڈنگ کی تاریخ کے ذریعے آپ چیک کر سکتے ہیں کہ کلائنٹ نے اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے آخری بار کب ٹریڈنگ کی تھی۔
- کلائنٹ سے حاصل ہونے والے منافع کے بارے میں مزید معلومات کے لیے "Show payment" پر کلک کریں۔ یہ آپکو ریوارڈ ہسٹری رپورٹ پر لے جائے گا۔
آپ کے پارٹنر اکاؤنٹ کے ریوارڈ کی ادائیگیوں کی ہسٹری، بشمول USD میں منافع، لاٹس میں ٹریڈنگ کا حجم اور ملین USD میں ٹریڈنگ کا حجم منتخب کردہ دورانیے میں ریوارڈ ہسٹری کی رپورٹ میں ظاہر ہوتا ہے۔
یہ رپورٹ کیسے فائدہ مند ہو سکتی ہے:
- یہ سمجھنے کے لیے پرافٹ فیلڈ میں ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے موصول ہونے والا کمیشن چیک کریں کہ ٹریڈنگ کے معاملے میں آپ کے کلائنٹس کی کارکردگی کیسی ہے۔ اس میں کمیشن موصول ہونے کی تاریخ کے ساتھ ساتھ کلائنٹ کی تمام معلومات بھی شامل ہوتی ہیں۔
- کسی مخصوص تاریخ پر اپنے کلائنٹس کا جنریٹ کردہ والیم چیک کریں۔ ٹریڈنگ والیم لاٹس یا ملینز USD میں ظاہر کیا جاتا ہے۔
- کلائنٹ کی ٹریڈنگ ہسٹری چیک کرنے کے لیے Show transactions پر کلک کریں، منتخب کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا فلٹر لگانے کے بعد یہ آپ کو کلائنٹ کی ٹرانزیکشن رپورٹ پر لے جائے گا۔
راغب کردہ کلائنٹس کی جانب سے ٹریڈنگ سرگرمی کی جامع ذیلی تفصیلات۔ یہ رپورٹ سائن اَپ شدہ تمام کلائنٹس کی جانب سے کلوز کردہ تمام پوزیشنز سے متعلق معلومات دکھاتی ہے۔ آپ آرڈر کی تاریخ، انسٹرومنٹ کی قسم، ٹریڈنگ کا حجم اور کمایا گیا منافع دیکھ سکتے ہیں۔
یہ رپورٹ کیسے فائدہ مند ہو سکتی ہے:
- انسٹرومنٹ، والیم یا کسی مخصوص ٹریڈ کے منافع کے ذریعے چیک کریں کہ آپ کے کلائنٹ کس طرح ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ ہر ٹریڈ میں میٹا ٹریڈر آرڈر نمبر، تاریخ اور اوپن اور کلوز کرنے کا وقت شامل ہوتا ہے۔
- بہتر طور پر سمجھیں کہ آپ کو اتنا منافع کیوں ملا۔ یہ دیکھنے کے لیے کسی بھی ٹریڈ پر کلک کریں کہ آپ کے منافعے کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے ۔
یہاں آپ اپنے راغب کردہ کلائنٹس کی طرف سے کی گئی تمام موجودہ زیرِ التواء ٹرانزیکشنز دیکھ سکتے ہیں۔ ان ٹرانزیکشنز کے عوض ریوارڈ آپ کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر ادا کر دیا جائے گا۔
یہ رپورٹ کیسے فائدہ مند ہو سکتی ہے:
- لائیو ٹریک کریں کہ آپ کا آج کا منافع کتنا ہے اور آپ کے کلائنٹس ٹریڈنگ میں کتنے متحرک ہیں۔ آپ درج ذیل معلومات چیک کر سکتے ہیں:
- کلائنٹ اکاؤنٹ: کلائنٹ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر دکھاتا ہے۔
- زیر التواء ٹرانزیکشنز کی تعداد: زیر التواء ٹرانزیکشنز کی تعداد جو اگلے دن ادا کی جائیں گی۔
- والیم: کلائنٹ کا ٹریڈنگ والیم ظاہر کرتا ہے۔
- منافع: پارٹنر کمیشن دکھاتا ہے جو آپ کو ادائیگی کے بعد کلائنٹ سے ملے گا۔
ہر کالم کو اس کے ہیڈر ٹائٹل پر کلک کرنے سے سارٹ کیا جا سکتا ہے۔ ٹریڈنگ والیم لاٹس یا ملینز USD میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔
کارکردگی کے اعدادوشمار کی ٹیب لِنکس، مارکیٹنگ کیمپینز اور حکمتِ عملیوں کی تاثیر تک رسائی کے لیے ایک اہم ٹُول ہے۔
یہاں آپ درج ذیل اعدادوشمار دیکھ سکتے ہیں:
- کنورژن ریٹس۔
- کیمپین کی مجموعی کارکردگی۔
یہ اعدادوشمار پارٹنرز کی مستقبل کی مارکیٹنگ کی فیصلہ سازی میں رہنمائی اور کارآمد حکمتِ عملیوں کی نشاندہی میں ان کی معاونت کرتے ہیں۔