اس ایریا میں، آپ کا استقبال چند آئٹمز کے ساتھ کیا جائے گا، جیسے کہ:
جب آپ لاگ اِن ہوتے ہیں تو ڈیفالٹ طور پر یہ ایریا آپ کے سامنے آتا ہے۔ آپ کے بیلنس کے علاوہ، اس ایریا میں آپ اپنے پارٹنر کمیشن کی معلومات اور اپنا پارٹنر لِنک بھی دیکھ سکتے ہیں۔
بیلنس
بیلنس آپ کے پارٹنر اکاؤنٹ میں آپ کا مجموعی بیلنس اور ذیل میں کمائے گئے کمیشنز کی مجموعی رقم USD میں دکھاتا ہے۔ آپ ودڈرال کے بٹن پر کلک کرکے رقم نکال سکتے ہیں۔
آپ کا پارٹنر لِنک
آپ یہاں اپنا پارٹنر لِنک تلاش کر سکتے ہیں۔ کوڈ دیکھنے کے لیے پارٹنر کوڈ پر کلک کریں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات FAQ
اکثر پوچھے گئے سوالات کے جواب تلاش کرنے کے لیے لِنک پر کلک کریں جو ایک پارٹنر کے طور پر آپ کی مدد کرے گا
پارٹنر کمیشن کی معلومات
اس سیکشن میں، آپ اپنے کمائے گئے ریوارڈز کی سمری دیکھ سکتے ہیں۔ یہ آپ کا موجودہ پارٹنر لیول، اگلا اور حتمی پارٹنر لیول، کمیشن کی اہلیت کا دورانیہ اور اہلیت کا معیار دکھاتا ہے۔
دکھائی گئی معلومات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پارٹنر کمیشن انفارمیشن پینل دیکھیں
رپورٹس آپ کے راغب کردہ کلائنٹس، ٹرانزیکشنز اور مجموعی کارکردگی کا ریکارڈ رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ رپورٹس کی دستیاب اقسام یہ ہیں:
کلائنٹ لسٹ
یہ ٹول آپ کو اپنے اکاؤنٹ سے منسلک ہر راغب کردہ کلائنٹ کی تلاش کا اہل بناتا ہے۔ آپ راغب کردہ کلائنٹ سے وصول کردہ مختلف معلومات جیسے کہ اُن کی کلائنٹ ID، کلائنٹ کا مُلک، اکاؤنٹ کی قسم، کلائنٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ، ٹریڈنگ کا مجموعی حجم، مجموعی منافع دیکھ سکتے ہیں۔
ریوارڈ ہسٹری
یہ رپورٹ آپ کے کلائنٹس کے ٹریڈنگ کے حجم سے کمائے گئے پارٹنر کمیشن کی تفصیلات بیان کرتی ہے۔ معلومات جیسے کہ پارٹنر کمیشن کی ادائیگی کی تاریخ، اکاؤنٹ نمبر، اکاؤنٹ کی قسم، ٹریڈنگ کا حجم اور پیمنٹ کے منتخب کردہ دورانیے میں USD میں منافع۔
ٹرانزیکشن پر کلک کرنے سے ایک رپورٹ ’’کلائنٹ ٹرانزیکشنز‘‘ زیادہ تفصیلات جیسے کہ ٹریڈ کردہ کرنسی پیئر، ٹریڈ کردہ حجم اور کریڈٹ شدہ کمیشن کے ساتھ کھل جائے گی۔ آپ کمیشن کے حساب کتاب کی ذیلی تفصیلات بھی دیکھ سکتے ہیں۔
کلائنٹ ٹرانزیکشنز
یہ رپورٹ آپ کے تمام کلائنٹس کی کلوز کردہ تمام پوزیشنز کے حوالے سے معلومات دکھاتی ہے۔ آپ آرڈر کی تاریخ، اثاثے کی قسم، ٹریڈنگ کا حجم، حاصل کردہ منافع اور کمیشن کے حساب کتاب کی ذیلی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
ٹرانزیکشنز کی زیرِ التواء ادائیگی
یہ سیکشن آپ کے کلائنٹس کی جانب سے کمیشن کی ادائیگی کے آخری دورانیے کے بعد کی گئی ٹریڈز ظاہر کرتا ہے۔
کارکردگی کے اعدادوشمار
کارکردگی کے اعدادوشمار کی ٹیب لِنکس، مارکیٹنگ کیمپینز اور حکمتِ عملیوں کی تاثیر تک رسائی کے لیے ایک اہم ٹُول ہے۔
یہاں آپ درج ذیل اعدادوشمار دیکھ سکتے ہیں:
- کنورژن ریٹس۔
- کیمپین کی مجموعی کارکردگی۔
یہ اعدادوشمار پارٹنرز کی مستقبل کی مارکیٹنگ کی فیصلہ سازی میں رہنمائی اور کارآمد حکمتِ عملیوں کی نشاندہی میں ان کی معاونت کرتے ہیں۔
یہ فیچر آپ کو اپنے ریوارڈز کا ایک حصّہ دوبارہ اپنے کلائنٹ کو ادا کرنے کا اہل بناتی ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ ریبیٹس کے عملی طریقۂ کار کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ریبیٹ سسٹم کے بارے میں سب کچھ اور ریبیٹس ایریا کی تفصیلی جانچ کے آرٹیکلز پڑھیں۔ ریبیٹس کا بہتر مطالعہ کرنے کے لیے، پڑھیں ریبیٹس کو کیسے مینیج کیا جائے۔
پرومو میٹریلز سیکشن، مارکیٹنگ کی کاوشوں میں بہتری لانے کی غرض سے متعدد پروموشنل فائلوں کے ذریعے JustMarkets پارٹنرز کی سپورٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سیکشن میں ریسورسز کی ایک متنوّع رینج شامل ہے، جیسے کہ جاذبِ نظر GIFs اور دلکش ویڈیوز سے لے کر کارآمد بینرز اور پروفیشنل لینڈنگز تک۔ یہ مواد استعمال کرنے کے لیے تیار ہے اور ممکنہ کلائنٹس کو اپنی طرف متوجہ اور مشغول کر کے پارٹنرز کی کیمپین میں بہتری لا سکتا ہے۔ آپ اس آرٹیکل میں JustMarkets پرومو مواد کو مزید تفصیل سے دریافت کرسکتے ہیں۔
رجسٹریشن ٹُولز سیکشن کی بدولت پارٹنرز اپنی پسند کے مطابق افیلیئیٹ لِنکس تخلیق کر سکتے ہیں، اہداف پر مبنی کیمپین لانچ کر سکتے ہیں اور اپنی کارکردگی کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ اپنی افیلیئیٹ حکمتِ عملیوں کی تاثیر میں بہتری لانے کے لیے یہ ٹُول کٹ بہت اہم ہے۔ ان ٹُولز کے استعمال کی تفصیلی رہنمائی کے لیے پارٹنرز ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ کر سکتے ہیں ہمارے رجسٹریشن ٹُولز کا استعمال کیسے کریں۔
ذیلی افیلیئیٹ تعلقات کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے اور مینیج کرنے کے لیے سب پارٹنرز سیکشن انتہائی اہم ہے۔
یہ دو اہم رپورٹس پر مشتمل ہوتا ہے:
- سب پارٹنر لسٹ۔ یہ رپورٹ تمام سب پارٹنرز کی تفصیلی لسٹ دکھاتی ہے جس میں ان سے موصول ہونے والا کمیشن بھی شامل ہوتا ہے۔
- ریوارڈ ہسٹری۔ اس رپورٹ کا فوکس کسی منتخب کردہ پیمنٹ دورانیے کے اندر سب پارٹنرز سے حاصل ہونے والے کمیشن پر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ منافع کا واضح منظر پیش کرتی ہے۔
دونوں سیکشنز کو فلٹر کے آپشنز سے بہتر بنایا گیا ہے جیسے کہ پیمنٹ کا دورانیہ، سب پارٹنر کا ملک اور مزید بہت کچھ، جس کی وجہ سے حسبِ منشاء ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ ان رپورٹس سے حاصل کردہ معلومات کو مزید تجزیے کے لیے CSV اور XLSX فارمیٹس میں ایکسپورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
سب پارٹنر لسٹ کا جائزہ
سب پارٹنر لسٹ رپورٹس متعدد میٹرکس کا تفصیلی منظر پیش کرتی ہیں:
- سب پارٹنر اکاؤنٹ۔ سب پارٹنر کا MT اکاؤنٹ نمبر۔
- سب پارٹنر کا ملک۔ سب پارٹنر کا رہائشی ملک۔
- سب پارٹنر ID۔ ہر ایک سب پارٹنر کی منفرد شناخت۔
- سب پارٹنر لیول۔ افیلیئیٹ پروگرام میں سب پارٹنر کا لیول۔
- سائن اَپ کی تاریخ۔ وہ تاریخ کہ جب سب پارٹنر نے افیلیئیٹ پروگرام جوائن کیا تھا۔
- سب پارٹنر منافع۔ سائن اَپ کی تاریخ سے لے کر اب تک سب پارٹنر کی طرف سے جنریٹ کیا گیا کُل منافع۔
- منافع (USD)۔ سب پارٹنر سے کمایا گیا کُل USD منافع۔
- آخری پیمنٹ کی تاریخ۔ حالیہ پیمنٹ کی تاریخ۔
- کمنٹ۔ سب پارٹنر کے بارے میں نوٹس یا ریمارکس۔
- پیمنٹس دیکھیں۔ سب پارٹنر اکاؤنٹ کی طرف سے فلٹر کی گئی ریوارڈ ہسٹری رپورٹ کے براہِ راست لِنکس۔
ریوارڈ ہسٹری کا جائزہ
ریوارڈ ہسٹری رپورٹ سب پارٹنرز سے حاصل ہونے والے مالی فوائد کو ٹریک کرتی ہے اور اہم میٹرکس فراہم کرتی ہے جیسے کہ:
- پیمنٹ کی تاریخ۔ وہ تاریخ کہ جب پیمنٹ کی گئی تھی۔
- سب پارٹنر اکاؤنٹ۔ سب پارٹنر کا MT اکاؤنٹ نمبر۔
- سب پارٹنر کا ملک۔ سب پارٹنر کا رہائشی ملک۔
- سب پارٹنر ID۔ ہر ایک سب پارٹنر کی منفرد شناخت۔
- سب پارٹنر منافع۔ سائن اَپ کی تاریخ سے لے کر اب تک سب پارٹنر کی طرف سے کُل منافع۔
- منافع (USD)۔ سب پارٹنر سے کمایا گیا کُل USD منافع۔