واؤچرز وہ ریوارڈز ہیں جو آپ کو JustMarkets ریوارڈز ہب میں ٹاسکس مکمل کرنے اور سرگرمیوں میں شرکت کرنے پر حاصل ہوتے ہیں۔ ہر واؤچر مختلف مراعات دیتا ہے اور اس کا انحصار اس کی قسم پر ہوتا ہے۔
ریوارڈز ہب واؤچرز کی اقسام
یوزرز مختلف قسم کے واؤچرز حاصل کر سکتے ہیں جس کا انحصار ٹاسک یا کیمپین پر ہوتا ہے۔
| قسم | تفصیل |
| ٹریڈنگ فیس ریبیٹ واؤچر | ٹریڈنگ کرتے ہوئے ادا کی جانے والی ٹریڈنگ فیس کے لیے کیش بیک حاصل کریں۔ کیش بیک واؤچر کی شرائط کے مطابق جمع کیا جاتا ہے اور کریڈٹ ہونے کے بعد ودڈرا کروایا جا سکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی 'ٹریڈنگ فیس ریبیٹ واؤچر کا استعمال کیسے کریں' ملاحظہ فرمائیں۔ |
واؤچر کی مزید اقسام اور ریوارڈ مکینکس جلد آ رہی ہیں۔
واؤچر کا استعمال کیسے کریں
اپنے JustMarkets اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں اور ریوارڈز ہب → مائی واؤچرز پر جائیں۔
جاری ٹیب میں آپ یہ دیکھ سکتے ہیں:
ایکٹیویشن کے لیے دستیاب واؤچرز؛
فی الوقت استعمال میں موجود واؤچرز؛
واؤچر کی تفصیل اور استعمال کے قواعد دیکھنے کے لیے واؤچر کے ویجٹ پر، معلومات کے آئیکن (i) پر کلک کریں۔
واؤچر کی رقم، تاریخ تنسیخ اور واؤچر کی دیگر تفصیلات چیک کرنے کے لیے اسی ویجٹ پر تفصیلات پر کلک کریں۔
واؤچر کا استعمال شروع کرنے کے لیے ایکٹیویٹ کریں پر کلک کریں اور تصدیق کریں۔
کیش بیک اور دیگر مراعات کا اطلاق واؤچر کی شرائط کے مطابق کیا جائے گا۔
واؤچر ہسٹری کیسے دیکھیں
سابقہ استعمال کردہ، زائد المیعاد یا منسوخ شدہ واؤچرز دیکھنے کے لیے ریوارڈز ہب → مائی واؤچرز → ماضی پر جائیں۔
اہم قواعد اور پابندیاں
واؤچرز ناقابل منتقلی ہیں - ان کا استعمال صرف اسی اکاؤنٹ سے کیا جا سکتا ہے جس اکاؤنٹ کو یہ جاری کیے گئے تھے۔
واؤچر کی شرائط مختلف ہو سکتی ہیں جس کا انحصار ٹاسک یا کیمپین پر ہوتا ہے۔
کچھ واؤچرز صرف منتخب علاقوں یا منتخب یوزرز کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔
ہر واؤچر کی اپنی ایکٹیویشن اور استعمال کی اپنی مدّت ہوتی ہے۔ برائے مہربانی تاریخِ تنسیخ سے پہلے پہلے اپنے واؤچرز ایکٹیویٹ اور استعمال کر لیں۔ زائدالمیعاد واؤچرز ناقابلِ ری اسٹور، ناقابلِ توسیع اور ناقابل منتقلی ہیں۔
ٹریڈنگ فیس ریبیٹ واؤچر کا استعمال کیسے کریں
ٹریڈنگ فیس ریبیٹ واؤچر کیا ہے؟
ٹریڈنگ فیس ریبیٹ واؤچر وہ ریوارڈ ہے جو اسپریڈز اور کمیشنز کا وہ حصّہ کیش بیک کے طور پر واپس کرتا ہے جو آپ ٹریڈنگ کرتے ہوئے ادا کرتے ہیں۔ اگر واؤچر درست ہو تو اسپریڈز اور کمیشنز واؤچر کی شرائط کے مطابق کیش بیک کے لیے اہل ہوتے ہیں۔ کیش بیک، ایگزیکیوشن کے اگلے دن اسی ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کریڈٹ کیا جاتا ہے جس میں ٹریڈ کی گئی تھی۔
ٹریڈنگ فیس ریبیٹ واؤچر کیسے حاصل کریں
آپ ریوارڈز ہب میں دستیاب سرگرمیوں میں شرکت کر کے اور ٹاسکس مکمل کر کے واؤچرز حاصل کر سکتے ہیں:
دستیاب ٹاسکس دیکھنے کے لیے ریوارڈز ہب → مائی ٹاسکس پر جائیں۔
مطلوبہ ایکشن مکمل کریں۔
ٹاسک مکمل ہونے کے بعد اپنا ریوارڈ کلیم کریں۔
کلیم کرنے کے بعد، واؤچر ریوارڈز ہب → مائی واؤچرز میں ظاہر ہو گا۔
ٹریڈنگ فیس ریبیٹ واؤچر کیسے ایکٹیویٹ کریں
ریوارڈز ہب → مائی واؤچرز پر جائیں۔
جاری ٹیب میں، وہ ٹریڈنگ فیس ریبیٹ واؤچر تلاش کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
واؤچر کی تفصیل اور استعمال کے قواعد کا جائزہ لینے کے لیے واؤچر ویجٹ پر معلومات کے آئیکن (i) پر کلک کریں۔
ریبیٹ ریٹ، واؤچر کی رقم، ایکٹیویشن ڈیڈلائن اور واؤچر کی دیگر تفصیلات چیک کرنے کے لیے اسی ویجٹ پر تفصیلات پر کلک کریں۔
ایکٹیویٹ کریں پر کلک کریں اور تصدیق کریں۔
ایکٹیویٹ ہونے کے بعد واؤچر اپنی شرائط کے مطابق کیش بیک کمانا شروع کر دیتا ہے۔
کیش بیک کیسے کام کرتا ہے
ٹریڈنگ کرتے ہوئے آپ جو اسپریڈز اور کمیشنز ادا کرتے ہیں ان کا کچھ حصّہ آپ کو واؤچر کی شرائط کے مطابق کیش بیک کے طور پر واپس کیا جاتا ہے۔
مثال
فرض کریں آپ کسی ٹریڈ پر اسپریڈز اور کمیشنز کی مد میں 10 USD ادا کرتے ہیں اور آپ کے واؤچر کا ریبیٹ ریٹ 50٪ ہے۔ آپ کو 5 USD کا کیش بیک ملے گا جو اگلے دن آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
کیش بیک درج ذیل تک جاری رہتا ہے:
واؤچر کا بیلنس مکمل طور پر استعمال ہو جائے؛
واؤچر کی تاریخِ تنسیخ آ جائے۔
کیش بیک اسی ٹریڈنگ اکاونٹ میں کریڈٹ کیا جاتا ہے جہاں اہل ٹریڈ ایگزیکیوٹ کی گئی تھی۔
کیش بیک ہسٹری کیسے دیکھیں
ریوارڈز ہب → مائی واؤچرز → واؤچر کی تفصیلات پر جائیں اور دیکھیں:
کیش بیک اسٹیٹس؛
پینڈنگ کیش بیک
واؤچر کی شرائط اور ٹریڈنگ سرگرمی کے مطابق جمع کیا گیا وہ کیش بیک جس کی ادائیگی ابھی نہیں ہوئی۔ادا کردہ کیش بیک
وہ کیش بیک جو پہلے ہی ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیا گیا ہے اور ودڈرال یا مزید ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔
متعلقہ ٹریڈنگ سرگرمی؛
واؤچر کے بیلنس کا استعمال۔
آپ فنڈنگ → ٹرانزیکشن ہسٹری میں بھی کیش بیک آپریشنز تلاش کر سکتے ہیں۔
اہم قواعد اور پابندیاں
واؤچر کا اطلاق صرف ریئل MT اکاؤنٹس پر ہوتا ہے ماسوائے Standard Cent اور انویسٹر کاپی ٹریڈنگ اکاؤنٹس۔
واؤچر ایکٹیویٹ کرنے سے پہلے کی گئی ٹریڈنگ سرگرمی شمار نہیں کی جاتی۔
ادا شدہ کیش بیک ودڈرا کروایا جا سکتا ہے یا مزید ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ادا شدہ کیش بیک واؤچر کی رقم سے تجاوز نہیں کر سکتا۔
واؤچر کی میعاد ختم ہونے پر باقی ماندہ غیر استعمال شدہ بیلنس بے معنی ہو جاتا ہے اور اسے ری اسٹور نہیں کیا جا سکتا یا اس میں توسیع نہیں ہو سکتی۔
واؤچر کی شرائط مختلف ہو سکتی ہیں جس کا انحصار ٹاسک یا کیمپین پر ہوتا ہے۔
ریوارڈز ہب فیچرز علاقے اور اکاؤنٹ کی اہلیت کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔