فاریکس بروکر کا انتخاب کرتے ہوئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مختلف بروکر ماڈلز کیسے کام کرتے ہیں۔ مارکیٹ میکرز کے ساتھ ساتھ دو بنیادی ماڈلز A بک اور B بک موجود ہیں اور ہر ایک کی اپنی منفرد خصوصیات اور ٹریڈز کو ہینڈل کرنے کا اپنا طریقہ ہے۔ یہ آرٹیکل ان ماڈلز، ان کے فوائد اور نقصانات اور اس بات کی وضاحت کرے گا کہ یہ ٹریڈرز کے لیے کیوں اہم ہیں۔
A بک اور B بک بروکرز کا جائزہ
ڈائریکٹ مارکیٹ ایکسیس (DMA) بروکرز کے طور پر کام کرتے ہیں، ٹریڈرز کے آرڈرز کو براہ راست پرائم بروکرز یا لیکویڈیٹی پرووائیڈرز (مثلاً، بینک، مالیاتی اداروں) تک پہنچاتے ہیں۔ یہ بروکرز اپنے کلائنٹس کی ٹریڈز کی مخالف سائیڈ نہیں لیتے، جس سے مفادات کا تصادم نہیں ہوتا۔ اس کی بجائے یہ انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کی سہولت فراہم کر کے کمیشنز اور اسپریڈز کے ذریعے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
تاہم، A بک بروکرز محض ایجنٹ ہوتے ہیں اور خود لیکویڈیٹی فراہم نہیں کرتے۔ اس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ لیکویڈیٹی میں کمی کے دوران ٹریڈرز کو وسیع اسپریڈز اور آرڈر پر دیر سے عمل درآمد کا تجربہ بھی ہو سکتا ہے۔
A بک بروکرز کی اہم خصوصیات:
- ٹریڈز پر عمل درآمد میں شفافیت
- مفادات کے تصادم سے پاک (یہ کلائنٹ کے نقصانات سے فائدہ نہیں اٹھاتے)
- حقیقی مارکیٹ تک براہِ راست رسائی
- کم لیکویڈیٹی کی صورت میں ممکنہ تاخیر اور وسیع اسپریڈز
B بک بروکرز، جنہیں مارکیٹ میکرز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنے کلائنٹس کی ٹریڈز میں مخالف پارٹی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ آرڈرز بیرونی لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کو منتقل نہیں کرتے اور انھیں اندرونی طور پر پورا کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر، جب کوئی ٹریڈر بائے یا سیل آرڈر دیتا ہے تو بروکر مخالف سمت میں ہوتا ہے۔ نتیجتاً، جب ٹریڈر کو نقصان ہو تو B بک بروکرز کو فائدہ ہوتا ہے جو مفادات کا ممکنہ تصادم پیدا کرتا ہے۔
اس کے باوجود، B بک بروکرز زیادہ مسابقتی اسپریڈز، تیزرفتار عملدرآمد اور آرڈر کی تکمیل کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔ وہ خطرے کو کم کرنے کے لیے بیرونی لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کے ذریعے بڑی ٹریڈز کو ہیج بھی کرتے ہیں لیکن اندرونی طور پر عملدرآمد B بک ماڈل کا خاصہ ہے۔
B بک بروکرز کی اہم خصوصیات:
- کلائنٹ کے نقصانات سے منافع حاصل کرنا
- لیکویڈیٹی کی اندرونی طور پر فراہمی
- اکثر ٹائٹ اسپریڈز کی فراہمی
- آرڈر پر گارنٹیڈ عملدرآمد لیکن مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ کے ساتھ
مارکیٹ میکرز بروکرز یا مالیاتی ادارے ہوتے ہیں جو کلائنٹس کے لیے اپنی مارکیٹ بنا کر لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہیں۔ یہ آرڈر بک کے مالک ہوتے ہیں جس سے یہ ٹریڈ پر عمل درآمد کو کنٹرول کرتے ہیں اور ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی پرائسز مقرر کرتے ہیں۔ مارکیٹ میکرز عام طور پر بائے اور سیل پرائسز کے درمیان اسپریڈ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
لیکویڈیٹی کے مالک ہوتے ہیں اور مارکیٹ کے جذبات کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے یہ ٹرینڈز کے تعین اور پرائس کی دستیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ٹریڈ میں سہولت کے لیے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مارکیٹ میں خاطر خواہ بائرز اور سیلرز موجود ہوں لیکن یہ ٹریڈنگ کے ماحول کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔
مارکیٹ میکرز کی اہم خصوصیات:
- مارکیٹ کو لیکویڈیٹی فراہم کرنا
- ٹریڈز پر اسپریڈز سے منافع کمانا
- مارکیٹ کے ٹرینڈز کو متاثر کرنے کی صلاحیت
- پرائسز کے تعین اور ٹریڈز پر عمل درآمد کو کنٹرول کرنا
A بک بروکرز کے فائدے اور نقصانات:
فوائد:
- شفافیت: چونکہ A بک بروکرز براہِ راست انٹربنک مارکیٹ کو آرڈر دیتے ہیں، اس لیے یہ پرائسز کے تعین اور عمل درآمد کے معاملے میں زیادہ شفاف ہوتے ہیں۔
- انصاف پسندی: چونکہ یہ اپنے کلائنٹس کی ٹریڈز کی مخالف سمت میں نہیں ہوتے اس لیے A بک بروکرز مفادات کے تصادم سے محفوظ ہوتے ہیں۔
- ڈائریکٹ مارکیٹ ایکسیس (DMA): کلائنٹس کی بروکر کی طرف سے کسی ہیرا پھیری کے بغیر مارکیٹ کے حقیقی حالات تک رسائی ہوتی ہے۔
نقصانات:
- کم اتار چڑھاؤ میں وسیع اسپریڈز: مارکیٹ لیکویڈیٹی میں کمی کے دوران ٹریڈرز کو وسیع اسپریڈز کا تجربہ ہو سکتا ہے۔
- عملدرآمد میں تاخیر: ٹریڈز پر عمل درآمد میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ وہ بیرونی لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کو بھیجے جاتے ہیں۔
- زیادہ رقم کے تقاضے: لیکویڈیٹی اور ریگولیشن کے اخراجات کی وجہ سے A بک بروکرز کو اکثر ٹریڈرز سے زیادہ ڈپازٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔
B بک بروکرز کے فائدے اور نقصانات
فوائد:
- آرڈر پر گارنٹیڈ عمل درآمد: B بک بروکرز تمام آرڈرز کو اندرونی طور پر پورا کرتے ہیں اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ والے حالات میں بھی ٹریڈرز پر ہمیشہ اور بروقت عمل درآمد کو یقینی بناتے ہیں۔
- ٹائٹ اسپریڈز: یہ اکثر زیادہ مسابقتی اسپریڈز فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر جب مارکیٹ میں لیکویڈیٹی زیادہ ہو۔
- تیز رفتار عمل درآمد: آرڈرز پر اندرونی طور پر کارروائی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹریڈز پر فوری عمل درآمد ہوتا ہے۔
نقصانات:
- مفادات کا ممکنہ تصادم: چونکہ B بک بروکرز کلائنٹس کی ہار سے منافع کماتے ہیں، اس لیے اس ماڈل میں مفادات کا تصادم ہر صورت موجود ہوتا ہے۔
- کم لیکویڈیٹی کے دوران اسپریڈز کا زیادہ ہونا: کم لیکویڈیٹی کے وقت اسپریڈز نمایاں طور پر وسیع ہو سکتے ہیں۔
- مارکیٹ کی محدود گہرائی: چونکہ آرڈرز پر اندرونی طور پر کارروائی ہوتی ہے اس لیے زیادہ اتار چڑھاؤ کے دوران مارکیٹ کی گہرائی محدود ہو سکتی ہے۔
JustMarkets کا نقطہ نظر
JustMarkets اسٹریٹ تھرو پروسیسنگ (STP) کا استعمال کرتے ہوئے A بک ماڈل پر عمل کرتا ہے۔ STP بروکرز کلائنٹ کے آرڈرز کو بغیر کسی مداخلت کے براہِ راست لیکویڈیٹی پرووائیڈرز تک پہنچاتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ٹریڈز پر فوری عمل درآمد ہو اور کوئی ری کوٹس نہ ہوں۔ اس سے B بک بروکرز کے برعکس مفادات کا تصادم نہیں ہوتا کیونکہ JustMarkets ٹریڈز کی مخالف سمت نہیں لیتا۔
(STP) اسٹریٹ تھرو پروسیسنگ کیا ہے؟
- STP بروکرز آرڈر کو کسی مداخلت کے بغیر براہِ راست لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کو منتقل کرتے ہیں۔
- کوئی ری کوٹس یا ٹریڈ پر عمل درآمد میں تاخیر نہیں ہوتی۔
- یہ ٹریڈنگ کے شفّاف اور مؤثر ماحول کو یقینی بناتی ہے۔
A بک ماڈل کے مطابق JustMarkets اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کلائنٹس کو براہ راست مارکیٹ تک رسائی اور ٹریڈنگ کے منصفانہ حالات فراہم کرتا ہے کہ بروکر اور کلائنٹس کے درمیان مفادات کا کوئی تصادم نہ ہو۔