اگر آپ ایک نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ اوپن کروانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ہو سکتا ہے آپ کو تصدیق کے عمل کا خیال آئے۔ اس کا حل یہ ہے: جب آپ اپنے پرسنل ایریا (PA) کی تصدیق مکمل کروا لیتے ہیں تو آپ کے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تصدیق ہو جاتی ہے۔ ہر اکاؤنٹ کے لیے تصدیق کو دُہرانے کی ضرورت نہیں۔
آپ نے یہ کرنا ہے:
- پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں: اپنے پرسنل ایریا تک رسائی پائیں اور تصدیق کے پیج پر جائیں۔
- تصدیق کا اسٹیٹس چیک کریں: اَپ لوڈ کردہ دستاویزات کی ٹیب میں آپ کی دستاویزات کی فہرست دی گئی ہو گی جس کے ساتھ اس کی تصدیق کا اسٹیٹس ہو گا اور ہمارے تصدیق کے ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کوئی تبصرہ ہو سکتا ہے۔
- لامحدود ٹریڈنگ اکاؤنٹس: آپ اپنے تصدیق شدہ پرسنل ایریا کے اندر اپنی مرضی کے مطابق جتنے چاہیں ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔ کسی بھی اضافی تصدیق کے جھنجھٹ کے بغیر اس نرمی کا لطف اُٹھائیں۔
پرسنل ایریا کے تصدیقی عمل کے حوالے سے تفصیلی ہدایات کے لیے ہمارا جامع مینوئل ملاحظہ فرمائیں۔