یہ آرٹیکل آپ کو تصدیق کے پروسیس اور JustMarkets کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کرنے کے طریقے کو سمجھنے میں مدد کرے گا۔ یہ تصدیق کے پروسیس کی ایک مکمل گائیڈ ہے۔
ہمارے ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر تمام سروسز اور پروڈکٹس تک مکمل رسائی کے لیے مکمل تصدیق ضروری ہے۔
تصدیق کا پہلا مرحلہ آپ کے ای میل ایڈریس کی تصدیق ہے۔ آپ کے پرسنل کی رجسٹریشن کے بعد ای میل کی توثیق سے آپ ڈپازٹ، ودڈرال پیج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی پہلی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ اپنے ای میل ایڈریس کی تصدیق کے لیے سیٹنگز پر جائیں۔ چیک کریں کہ سب کچھ درست ہے اور "ابھی شروعات کریں" پر کلک کریں۔ آپ کے ای میل ایڈریس پر ایک کوڈ بھیجا جائے گا، ای میل ایڈریس کی تصدیق کے لیے فراہم کردہ فیلڈ میں کوڈ درج کریں۔
اس کے بعد، اپنی ذاتی معلومات جیسے آپ کا پہلا نام، آخری نام، تاریخ پیدائش وغیرہ پُر کریں ۔ برائے مہربانی جاری رکھنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ تمام معلومات درست ہیں۔
پروفائل کی معلومات کا سوالنامہ پاس کریں اور مخصوص سوالات کی تفصیلات فراہم کریں۔ یہ ہمیں آپ کے اہداف اور ٹریڈنگ کی مہارت کو سمجھنے اور اپنی سروسز آپ کی ضروریات کے مطابق سیٹ کرنے میں مدد دے گا۔ مکمل کرنے کے بعد باکس کو ٹک کرکے اور "جاری رکھیں" پر کلک کرکے تمام معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔
اب آپ "set All" اسکرین دیکھیں گے، جو اس بات کی تصدیق ہے کہ آپ 2,000$ تک ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ڈپازٹ کی حد بڑھانا چاہتے ہیں یا پورا پروسیس مکمل کرنا چاہتے ہیں تو اگلے مراحل پر جانے کے لیے "تصدیق مکمل کریں" پر کلک کریں۔
تصدیق کا پروسیس مکمل کرنے کے لیے شناخت اور رہائش کی تصدیق بہت ضروری ہے۔ آپ اس بارے میں مندرجہ ذیل آرٹیکلز سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں:
نوٹ: تصدیقی ٹیم 7/24 مینوئل طریقے سے شناخت اور رہائش کی تصدیق کرتی ہے اور یہ پروسیس مکمل ہونے میں 1 کاروباری دن تک لگ سکتا ہے۔
کلائنٹس کی تصدیق کے لیے استعمال ہونے والی دستاویزات کے حوالے سے ہماری شرائط سخت ہیں:
- دستاویزات دھندلی نہیں ہونی چاہیئیں۔ پُوری تحریر کا واضح ہونا اور دستاویز کے چاروں کونوں کا نظر آنا ضروری ہے۔
- ہم مختلف فارمیٹس میں رنگین اسکین کاپی قبول کرتے ہیں جیسے کہ jpg, pdf, jpeg, png, gif, tif اور tiff، فائل کا سائز زیادہ سے زیادہ 10 MB ہو اور ایک وقت میں 2 سے زائد فائلیں نہ بھیجیں۔
JustMarkets تصدیق کی تمام درخواستوں پر کارروائی کرتا ہے اور KYC پالیسیوں کے مطابق دستاویز مسترد کی جا سکتی ہے۔ مسترد ہونے کی وجہ جاننے کے لیے اپنے پرسنل ایریا میں لاگ ان کریں اور تصدیقی پیج پر جائیں۔ یہاں آپ تصدیق کی درخواستوں کی فہرست کے ساتھ تصدیق کا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔ ہر درخواست میں تصدیقی ٹیم کی طرف سے وضاحتی کمنٹ شامل ہوتا ہے۔
تصدیق مسترد ہونے کی عمومی وجوہات
وجہ | صارف کی کارروائی درکار ہے |
---|---|
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ شناختی دستاویز میں آپ کا مکمل نام، تصویر، اور تاریخِ پیدائش شامل ہو اور اس کی تاریخِ تنسیخ میں ابھی ایک ماہ سے زائد کا وقت موجود ہو۔ |
آپ کی شناختی دستاویز میں تمام کوائف شامل نہیں ہیں جیسے: پورا نام تصویر تاریخ پیدائش میعاد ختم ہونے کی تاریخ کم از کم ایک ماہ بعد کی ہونی چاہئے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی شناختی دستاویز میں تمام کوائف شامل ہوں اور واضح طور پر نظر آ رہے ہوں۔ کوئی اور متبادل دستاویز اپ لوڈ کریں جو بیان کردہ شرائط کے مطابق ہو۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ شناخت کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے لیے برائے مہربانی ایک ایسی سیلفی فراہم کریں جس میں آپ کے ہاتھ میں شناختی دستاویز موجود ہو، یہ یقینی بنائیں کہ آپ اور شناختی دستاویز دونوں واضح طور پر دکھائی دے رہے ہوں۔ | اپنی ID کی تصدیق مکمل کرنے کے لیے آپ کو ID کے ساتھ سیلفی اپ لوڈ کرنی ہو گی۔ یہ تصدیق کرنا ضروری ہے کہ آپ شناختی دستاویز کے حقیقی مالک ہیں، اس سے دستاویزات کے کسی بھی غلط استعمال کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اس دستاویز میں آپ کا مکمل نام موجود نہیں ہے۔ برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ شناختی دستاویز میں آپ کا مکمل نام، تصویر اور تاریخِ پیدائش موجود ہو اور اس کی تاریخِ تنسیخ میں ابھی ایک ماہ سے زائد کا وقت ہو۔ |
اپ لوڈ کردہ ID دستاویز میں آپ کا پورا نام شامل نہیں ہے۔ وہ شناختی دستاویز اپ لوڈ کریں جو درج ذیل شرائط پوری کرتی ہو، اس میں شامل ہونا چاہیے: پورا نام تصویر تاریخ پیدائش میعاد ختم ہونے کی تاریخ کم از کم ایک ماہ بعد کی ہو۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہماری سروسز 18 سال سے کم عمر افراد کو فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ آپ کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جائے گا۔ |
"آپ کی شناختی دستاویز کے ڈیٹا کے مطابق آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ کلائنٹ ایگریمنٹ کے مطابق JustMarkets کم عمر کلائنٹس کو سروسز فراہم نہیں کرتا ہے۔ آپ کا پرسنل ایریا بلاک کر دیا جائے گا اور آپ ہماری سروسز استعمال نہیں کر سکتے۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ دستاویز کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ برائے مہربانی کوئی اور شناختی دستاویز جمع کروائیں جس کی تاریخِ تنسیخ میں ابھی ایک ماہ سے زائد کا وقت موجود ہو۔ اس دستاویز میں آپ کا مکمل نام، تصویر اور تاریخِ پیدائش شامل ہونا چاہیے۔ |
آپ نے جو دستاویز جمع کرائی ہے اس کی میعاد ختم ہو چکی ہے، ID کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ کم از کم ایک ماہ بعد کی ہونی چاہئے۔ برائے مہربانی اپنی شناختی دستاویز اپ ڈیٹ کریں اور کوئی اور دستاویز جمع کرائیں جو شرائط پوری کرتی ہو۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ آپ نے دستاویز کی بلیک اینڈ وائٹ کاپی بھیجی ہے۔ برائے مہربانی اپنے آئی ڈی کی رنگین فوٹو جمع کروائیں۔ |
آپ نے جو دستاویز اپ لوڈ کی ہے وہ بلیک اینڈ وائٹ ہے۔ اپنی دستاویز کی ایک اور تصویر اپ لوڈ کریں۔ یاد رکھیں کہ آپ کی ID کی تصویر رنگین ہونی چاہیے۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ آپ کے آئی ڈی کی فرنٹ/بیک سائیڈ کٹی ہوئی ہے۔ برائے مہربانی اپنے آئی ڈی کی فرنٹ/بیک سائیڈ مکمل سائز میں جمع کروائیں جہاں ہمیں اس دستاویز کے تمام کونے اور کنارے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہوں۔ |
آپ کی شناختی دستاویز کی تصویر مکمل نہیں ہے، دستاویز کا کچھ حصہ کٹا ہوا ہے اور نظر نہیں آرہا۔ اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کی مکمل دستاویز واضح طور پر نظر آ رہی ہو۔ تصویر میں دستاویز کے تمام کونوں اور کناروں کا نظر آنا ضروری ہے۔ |
پروفائل کی معلومات تبدیل کرنے کی درخواست منظور نہیں ہوئی۔ شناخت کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔ برائے مہربانی یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی شناخت کا مرحلہ پہلے مکمل ہو چکا ہے۔ |
آپ نے اپنی شناخت کی تصدیق کے بغیر PA میں اپنی ذاتی معلومات تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ کو اپنی شناختی دستاویز اپ لوڈ کر کے تصدیق کروانی چاہیے۔ ID کی تصدیق ہونے کے بعد پروفائل کی معلومات تبدیل کرنے کے لیے اپنی درخواست دوبارہ جمع کرائیں۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اس قسم کی دستاویز کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ شناخت کی تصدیق مکمل کروانے کے لیے برائے مہربانی کوئی متبادل شناختی دستاویز جمع کروائیں۔ |
آپ نے جس قسم کی دستاویز جمع کرائی ہے وہ ID کی تصدیق کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ یہ KYC کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتی۔ کسی اور قسم کی دستاویز جمع کرائیں۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ برائے مہربانی یوٹیلیٹی بل یا بنک اسٹیٹمنٹ کی دستاویز بھیجیں جس میں آپ کا مکمل نام اور پتہ درج ہو، اس کا اجراء پچھلے 6 ماہ کے اندر اندر ہوا ہو۔ |
آپ نے غلط دستاویز جمع کرائی ہے یا دستاویز میں آپ کی رہائش کی کوئی تفصیل شامل نہیں ہے۔ رہائشی دستاویز جمع کروائیں جیسے یوٹیلیٹی بل یا بنک اسٹیٹمنٹ۔ اس میں شامل ہونا چاہئے: پورا نام .پتہ پچھلے 6 مہینوں کے اندر جاری کی گئی ہو۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ برائے مہربانی یہ یقینی بنائیں کہ رہائشی ثبوت کی دستاویز میں آپ کا مکمل نام اور پتہ درج ہو اور اس کا اجراء پچھلے 6 ماہ کے اندر اندر ہوا ہو۔ |
آپ کی رہائشی دستاویز میں مکمل تفصیلات شامل نہیں ہیں جیسے:
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی رہائشی دستاویز میں تمام تفصیلات شامل ہوں اور یہ دیکھنے میں صاف اور واضح ہو۔ کوئی متبادل دستاویز اپ لوڈ کریں جو بتائی گئی شرائط کو پورا کرتی ہو۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ آپ کے رہائشی ثبوت کی دستاویز پاسورڈ سے محفوظ کردہ ہے۔ ہمیں افسوس ہے ہم یہ فائل اوپن کرنے سے قاصر ہیں۔ برائے مہربانی کوئی اور دستاویز جمع کروائیں۔ |
آپ نے جو دستاویز اپ لوڈ کی ہے وہ پاس ورڈ سے لاکڈ ہے۔ براؤزر کا استعمال کرتے ہوئے PDF کو ان لاک کرنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں:
|
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ہاتھ سے تحریر کردہ صرف وہ دستاویزات قابلِ قبول ہیں جن پر سیاہی سے لگی مہر موجود ہو۔ برائے مہربانی یہ یقینی بنائیں کہ رہائشی ثبوت کی دستاویز میں آپ کا مکمل نام اور پتہ درج ہو اور اس کا اجراء پچھلے 6 ماہ کے اندر اندر ہوا ہو۔ |
آپ نے ہاتھ سے لکھی ہوئی دستاویز جمع کرائی ہے لیکن اس پر سیاہی والی مہر نہیں ہے۔ KYC پالیسی کے مطابق، JustMarkets ہاتھ سے لکھی ہوئی دستاویزات صرف اسی صورت میں قبول کر سکتا ہے جب اس پر دستاویز کی صداقت کی تصدیق کرنے والی سیاہی والی مہر موجود ہو۔ آپ کو کوئی اور رہائشی دستاویز اپ لوڈ کرنی چاہیے جیسے یوٹیلیٹی بل یا بنک سٹیٹمنٹ۔ اس میں شامل ہونا چاہئے:
|
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اس دستاویز میں موجود نام آپ کے پروفائل میں فراہم کردہ نام سے مماثل نہیں۔ برائے مہربانی یہ یقینی بنائیں کہ دستاویز میں آپ کا مکمل نام اور پتہ درج ہو اور اس کا اجراء پچھلے 6 ماہ کے اندر اندر ہوا ہو۔ |
آپ نے جو دستاویز جمع کرائی ہے وہ آپ کے نام پر جاری نہیں کی گئی تھی۔ رہائشی دستاویز میں آپ کا وہ پورا نام شامل ہونا چاہیے جو آپ نے JustMarkets ویب سائٹ پر تصدیق کے دوران بتایا تھا۔ آپ کو کوئی اور رہائشی دستاویز اپ لوڈ کرنی چاہیے جیسے یوٹیلیٹی بل یا بنک سٹیٹمنٹ۔ اس میں شامل ہونا چاہئے:
|
دستایز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ رہائش کی تصدیق کے لیے چیک، رسیدیں یا کیش ڈپازٹ فارم قبول نہیں کیے جاتے۔ برائے مہربانی یوٹیلیٹی بل یا بنک اسٹیٹمنٹ کی دستاویز جمع کروائیں جس میں آپ کا مکمل نام اور پتہ موجود ہو اور اس کا اجراء پچھلے 6 ماہ کے اندر اندر ہوا ہو۔ |
آپ نے چیک، رسید یا کیش ڈپازٹ فارم اپ لوڈ کیا ہے۔ ایسی دستاویز کو رہائش کے درست ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کو کوئی اور رہائشی دستاویز اپ لوڈ کرنی چاہیے جیسے یوٹیلیٹی بل یا بنک سٹیٹمنٹ۔ اس میں شامل ہونا چاہئے:
|
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ رہائشی ثبوت کی تصدیق مکمل کروانے کے لیے برائے مہربانی ایک متبادل دستاویز جمع کروائیں۔ برائے مہربانی یہ یقینی بنائیں کہ رہائشی ثبوت کی دستاویز میں آپ کا مکمل نام اور پتہ درج ہو اور اس کا اجراء پچھلے 6 ماہ کے اندر اندر ہوا ہو۔ |
KYC پالیسی کی وجہ سے آپ کی دستاویز کو رہائش کی تصدیق کے لیے قبول نہیں کیا گیا۔ آپ کو کوئی اور رہائشی دستاویز اپ لوڈ کرنی چاہیے جیسے یوٹیلیٹی بل یا بنک سٹیٹمنٹ۔ اس میں شامل ہونا چاہئے:
|
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ یہ دستاویز اپنی بری حالت یا منسلک کردہ فوٹو کی خراب کوالٹی کی وجہ سے رد کر دی گئی ہے۔ برائے مہربانی بہتر معیار میں شناخت جمع کروائیں۔ |
آپ کی تصویر کی کوالٹی کی وجہ سے آپ کی مکمل تفصیلات واضح طور پر دیکھنا ممکن نہیں ہے۔ برائے مہربانی اسی یا کسی دوسرے کیمرے سے بہتر کوالٹی کی تصویر بنانے کی کوشش کریں۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ شناختی دستاویزات کی پرنٹ کردہ نقول قبول نہیں کی جاتیں۔ اس کے بجائے برائے مہربانی اصل دستاویزات کے فوٹوگراف جمع کروائیں۔ |
آپ نے جو دستاویز جمع کرائی ہے وہ دستاویز کی پرنٹ کاپی ہے۔ JustMarkets تصدیق کے لیے صرف اصل دستاویزات قبول کرتا ہے۔ اپنی اصل دستاویز کی رنگین تصویر بنا کر دوبارہ اپنے پرسنل ایریا میں اپ لوڈ کریں۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ یہ دستاویز دھندلی ہے جس کی وجہ سے آپ کی ذاتی معلومات کی کچھ تفصیلات واضح طور پر دیکھنا مشکل ہے۔ برائے مہربانی اصل دستاویز کا اعلیٰ معیار کا فوٹو جمع کروائیں۔ |
دستاویز کی تصویر دھندلی ہے جس کی وجہ سے آپ کی مکمل تفصیلات واضح طور پر دیکھنا ممکن نہیں ہے۔ برائے مہربانی بہتر کوالٹی میں ایک اور ہائی ریزولوشن تصویر بنانے کی کوشش کریں۔ |
دستاویز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ برائے مہربانی دستاویز کا ایک نیا فوٹو جمع کروائیں جس میں آپ کا ڈیٹا واٹر مارک یا فلیش کی وجہ سے چھپا ہوا نہ ہو۔ یہ یقینی بنائیں کہ تمام ڈیٹا واضح طور پر دکھائی دیتا ہو۔ |
آپ کی دستاویز کی تصویر پر واٹر مارکس ہیں یا آپ کے کیمرے کی فلیش دستاویز کا اہم ڈیٹا والا حصہ غائب کر دیتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی تصویر پر واٹر مارکس نہ ہوں اور دستاویز واضح طور پر دکھائی دے رہی ہو۔ |
JustMarkets متعدد ممالک میں سروسز فراہم کرتا ہے اور شناخت اور رہائش کی تصدیق کے لیے مختلف مقامی دستاویزات قبول کرتا ہے۔ آپ ذیل میں دستاویزات کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
نوٹ: فہرست میں تمام ممالک شامل نہیں ہیں۔
ملک | شناخت کا ثبوت | رہائش کا ثبوت |
---|---|---|
افغانستان |
|
|
الجیریا |
|
|
ارمینیا |
|
|
بنگلہ دیش |
|
|
برازیل |
|
|
برونائی |
|
|
کیمرون |
|
|
کولمبیا |
|
|
ڈومینیکن ری پبلک, وینزویلا |
|
|
مصر |
|
|
گھانا |
|
|
انڈیا |
|
|
انڈونیشیا |
|
|
عراق |
|
|
کینیا |
|
|
ملائیشیا |
|
|
مراکش |
|
|
موزمبیق، میکسیکو |
|
|
نیپال, ایسواتنی (سوازی لینڈ) |
|
|
نائجیریا |
|
|
فلپائن |
|
|
روانڈا، بینن، ہانگ کانگ |
|
|
جنوبی افریقہ |
|
|
تھائی لینڈ، سنگاپور |
|
|
ٹوگو |
|
|
تیونس |
|
|
یوگینڈا |
|
|
متحدہ عرب امارات |
|
|
ازبکستان |
|
|
ویت نام |
|
|
زیمبیا، لیسوتھو |
|
|
زمبابوے |
|
|