ٹریڈنگ میں بلاتعطّل اور محفوظ ٹرانزیکشنز کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔ ہم اس ذمّہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں لہٰذا ہمارا ودڈرال پراسیس آپ کو مؤثر سروس کی فراہمی کرتے ہوئے آپ کی سرمایہ کاری کے تحفّظ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ آرٹیکل اپنے JustMarkets اکاؤنٹ میں سے فنڈز ودڈرا کروانے کے حوالے سے آپ کو درکار تمام تر معلومات فراہم کرتا ہے۔
ودڈرال کے اسٹیٹس کو سمجھیں
ودڈرال کے چار ممکنہ اسٹیٹس ہوتے ہیں:
- پینڈنگ/زیرِ التواء: یہ اسٹیٹس ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی ودڈرال کی درخواست تخلیق کر دی گئی ہے اور ہماری ٹیم فی الوقت اسے پراسیس کر رہی ہے۔
- پراسیس شدہ: JustMarkets نے کامیابی سے آپ کی ودڈرال درخواست پراسیس کر دی ہے اور فنڈز پیمنٹ سسٹم کو بھیج دیے گئے ہیں۔
- مکمل: ودڈرال کو پیمنٹ سسٹم کی طرف سے پراسیس کر دیا گیا ہے۔ برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ یہ اسٹیٹس ضمانت نہیں دیتا کہ فنڈز آپ کے پیمنٹ اکاؤنٹ میں پہنچ چکے ہیں کیوں کہ ہر پیمنٹ سسٹم کا اپنا الگ ٹرانزیکشن ٹائم ہوتا ہے۔
- منسوخ شدہ: بدقسمتی سے ودڈرال کامیاب نہیں ہوئی۔ آپ منیجر کے کمنٹ دیکھنے کے لیے "تفصیلات" پر کلک کر سکتے ہیں اور منسوخی کی وجہ دیکھ سکتے ہیں۔
تمام ممکنہ حل دیکھنے کے لیے یہ پیج وزٹ کریں۔
نوٹ: جیسے ہی آپ کی ودڈرال مکمل ہوتی ہے ہم آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کریں گے۔ لہٰذا اَپ ڈیٹس چیک کرنے کے لیے ٹرانزیکشن ہسٹری پیج کو بار بار ریفریش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
ودڈرال کی پراسیسنگ
تمام ودڈرالز کو ہمارا فائننس ڈپارٹمنٹ دیکھتا ہے جو یہ یقینی بناتا ہے کہ کسی تھرڈ پارٹی کی جانب سے آپ کے اکاؤنٹ تک غیر مجاز رسائی کی روک تھام کے لیے ہر ایک ٹرانزیکشن کا احتیاط سے جائزہ لیا جائے۔ یہ پراسیس آپ کے سرمائے کی اعلیٰ معیاری کی سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔
نوٹ: ودڈرال کی درخواستوں کو JustMarkets کی طرف سے 24/7 پراسیس کیا جاتا ہے جس کی بدولت آپ 1-2 گھنٹوں میں رقم ودڈرا کروا سکتے ہیں۔ پراسیسنگ کا زیادہ سے زیادہ وقت بنک کے دو کاروباری دن تک کا ہو سکتا ہے۔
اپنے فنڈز موصول کرنا
ودڈرال کی درخواست JustMarkets فائننس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے پراسیس کیے جانے کے فوری بعد اگلا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔
نوٹ: رقم موصول کرنے کے وقت کا انحصار براہِ راست آپ کے منتخب کردہ ودڈرال کے ذریعے پر ہوتا ہے:
- ای-والٹس: ودڈرال کی تکمیل کے بعد ہماری طرف سے فوری پراسیسنگ۔
- Visa/MasterCard: آپ کے اکاؤنٹ میں پہنچنے تک بنک کے 3 سے 6 کاروباری دن لگ سکتے ہیں۔
- لوکل بنک: پراسیسنگ کا وقت بنک کے 1 سے 2 کاروباری دن تک ہو سکتا ہے
JustMarkets پر ہم اپنے آپریشنز میں شفّافیت اور کارکردگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگرچہ ہمارا معیاری پراسیسنگ ٹائم بروقت ٹرانزیکشنز کو یقینی بناتا ہے پھر بھی برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ ودڈرالز عموماً متوقع وقت سے پہلے پہنچ سکتی ہیں۔