خواہ آپ نئے کلائنٹ ہوں یا موجودہ، آپ ورچوئل رقم کی ٹریڈنگ کے لیے ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔ اصل سرمائے کا رِسک لیے بغیر فاریکس ٹریڈنگ کا عملی تجربہ حاصل کرنے کے لیے یہ زبردست چیز ہے۔
ہماری تمام ٹریڈنگ کی اقسام کے لیے ڈیمو اکاؤنٹ ٹرائی کریں: جیسے کہ Standard Cent، Standard، Pro اور Raw Spread۔ اپنے پرسنل ایریا میں آپ اپنی مرضی سے بلاتحدید ٹریڈنگ اکاؤنٹس، MT4 اور MT5 دونوں بنا سکتے ہیں۔
ڈیمو اکاؤنٹ کھولنا
ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانا فری ہے اور یہ آپ کے موجودہ پرسنل ایریا میں شامل کر دیا جائے گا، اس کے لیے نیا پرسنل ایریا رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں۔
ان سادہ مراحل پر عمل کریں:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں: اگر آپ کا اکاؤنٹ موجود نہیں تو اکاؤنٹ بنانے کے لیے سائن اَپ کریں۔
- اکاؤنٹ آپریشنز پر جائیں: اکاؤنٹ آپریشنز مینیو میں مائی اکاؤنٹس ٹیب پر کلک کریں۔
- نیا اکاؤنٹ اوپن کریں: "نیا اکاؤنٹ کھولیں" پر کلک کریں۔
- اکاؤنٹ کی قسم سلیکٹ کریں: اکاؤنٹ کی مطلوبہ قسم اور پلیٹ فارم منتخب کریں، پھر "ڈیمو ٹرائی کریں" پر کلک کریں۔ اکاؤنٹ کی ہر قسم کی تفصیلی شرائط فراہم کی گئی ہیں۔
- اکاؤنٹ کی کرنسی منتخب کریں: اپنے ڈیمو اکاؤنٹ کی کرنسی سلیکٹ کریں۔
- لیوریج سیٹ کریں: اپنے ڈیمو اکاؤنٹ کے لیے لیوریج کا لیول منتخب کریں۔
- پاسورڈ سیٹ کریں: 8 سے 15 سمبلز پر مشتمل پاسورڈ تخلیق کریں، جس میں چھوٹے اور بڑے دونوں انگریزی حروف، کم سے کم ایک ہندسہ اور ایک اسپیشل حرف شامل ہو۔
- بیلنس سیٹ کریں: اپنے ڈیمو اکاؤنٹ کے لیے مطلوبہ بیلنس سیٹ کریں۔
- اکاؤنٹ بنائیں: "اکاؤنٹ بنائیں" کے بٹن پر کلک کر کے یہ پراسیس مکمل کریں۔
ڈیمو اکاؤنٹ پر بیلنس تبدیل کرنا
اپنے ڈیمو اکاؤنٹ پر بیلنس ایڈجسٹ کرنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔
- بائیں طرف مینیو باکس میں موجود اکاؤنٹ آپریشنز سیکشن پر جایں اور مائی اکاؤنٹس سلیکٹ کریں۔
- مائی اکاؤنٹ پیج پر ڈیمو ٹیب منتخب کریں۔
- وہ ڈیمو اکاؤنٹ سلیکٹ کریں جس کا بیلنس آپ نے تبدیل کرنا ہے، اس کے بعد "بیلنس تبدیل کریں" پر کلک کریں۔
- اپنا نیا مطلوبہ بیلنس درج کریں اور "تبدیل کریں" پر کلک کریں۔ یاد رہے کہ آپ موجودہ رقم سے کم بیلنس سیٹ نہیں کر سکتے۔
نوٹ: ڈیمو اکاؤنٹس میں ہمیشہ سویپ کا اطلاق ہوتا ہے۔ یہ آرٹیکل سویپ کی وضاحت کرنے کے ساتھ ساتھ یہ واضح کرتا ہے کہ سویپ آپ کی ٹریڈنگ حکمتِ عملی کے لیے کیسے فائدہ مند ہے۔
ڈیمو اور ریئل اکاؤنٹ میں فرق
ڈیمو اکاؤنٹس چارٹس میں موجود کوٹس ہر ممکن حد تک اصل اکاؤنٹس والے ہی ہوتے ہیں۔ البتہ، یہاں ظاہر کردہ لیکوئڈیٹی لائیو سروَر کی لیکوئڈیٹی سے مختلف ہوتی ہے۔ یہاں تمام ٹریڈز انٹرنل طور پر ہینڈل کی جاتی ہیں اور فائننشل مارکیٹ سے ان کا تعلق نہیں ہوتا۔
ریئل اور ڈیمو اکاؤنٹس کی خصوصیات اور قواعد الگ الگ ہوتے ہیں، خاص طور پر اکاؤنٹ آرکائیو کرنے اور غیر فعال ہونے کے حوالے سے۔ غیر فعال ہونے کی صُورت میں آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ آرکائیو کر دیا جائے گا۔
پلیٹ فارم | ڈیمو | ریئل |
---|---|---|
MT4 |
|
|
MT5 |
|
|
نوٹ: ٹریڈنگ سرگرمی سے مراد ان میں سے کوئی ایک ایکشن ہے: کوئی پوزیشن یا پینڈنگ آرڈر اوپن کرنا، کلوز کرنا یا موڈیفائی کرنا۔
ہمارا ڈیمو کب اور کیوں استعمال کیا جائے؟
JustMarkets ڈیمو اکاؤنٹ ٹرائی کرنے کے بارے میں غور کریں اگر آپ چاہتے ہوں:
- اپنے ٹریڈنگ اسٹائل میں بہتری لانا: ٹریڈنگ کے حوالے سے اپنی منفرد سوچ مرتّب کریں۔
- حکمتِ عملیوں کو ٹیسٹ کرنا: متعدد حکمتِ عملیاں آزمائیں حتیٰ کہ یہ انتہائی رِسکی ہی کیوں نہ ہو۔
- ایکسپرٹ ایڈوائزرز کا تجزیہ کرنا: ایک محفوظ ماحول میں اپنے ایڈوائزرز کے مؤثر ہونے کا جائزہ لیں۔
- پریشانی سے پاک ٹریڈنگ کرنا: اصل رقم کے پریشر کے بغیر پریکٹس سے لطف اندوز ہوں۔
- متنوّع ٹریڈنگ: 100 سے زائد انسٹرومنٹس بشمول فاریکس، اسٹاکس اور کموڈٹیز تک رسائی پائیں۔
- رِسک فری پریکٹس: اصل رقم کا رِسک لیے بغیر اعتماد اور مہارت حاصل کریں۔
ریئل اکاؤنٹ پر منتقل ہونے کی وجوہات
اگرچہ ڈیمو اکاؤنٹ پر ٹریڈنگ کرنا اپنی مہارتوں میں بہتری لانے اور علم میں اضافے کے لیے ایک زبردست ذریعہ ہے تاہم یہ مکمل طور پر اصل ٹریڈنگ حالات کا مظہر نہیں ہو سکتا۔ ذیل میں ریئل اکاؤنٹ پر منتقل ہونے کے حوالے سے اہم وجوہات فراہم کی گئی ہیں۔
- ممکنہ منافع: پریکٹس اکاؤنٹس اصل منافع نہیں دے سکتے۔ اصل رقم والے اکاؤنٹ پر منتقل ہونے سے آپ ممکنہ طور پر اصلی منافع اور ودڈرالز حاصل کر سکتے ہیں۔
- مارکیٹ کے اُتار چڑھاؤ کو سمجھنا: اصل رقم والے اکاؤنٹ ٹریڈرز کو حقیقی مارکیٹ کے حالات میں لے جاتے ہیں، جن سے وہ سلیپیج اور لیکوئڈیٹی جیسے عوامل کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔
- مارکیٹ کا تجزیہ: اصل رقم کے ساتھ ٹریڈنگ کی بدولت مارکیٹ کا تجزیہ کرنے اور آگاہی پر مبنی فیصلہ سازی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جس سے ٹریڈرز کی ٹرینڈز اور پیٹرنز شناخت کرنے کی مہارتوں میں بہتری آتی ہے۔
- پروفیشنل ڈیویلپمنٹ: پُرامید ٹریڈرز کو اصل رقم والے اکاؤنٹس گراں قدر تجربہ فراہم کرتے ہیں اور فائننس یا ٹریڈنگ کے کیریئر کے لیے تیّار کرتے ہیں۔