JustMarkets اپنے کلائنٹس کو متعدد ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں کے استعمال کے قابل بنانے کے لیے 1:1 سے 1:3000 تک کی وسیع رینج کے لیوریج آپشنز آفر کرتا ہے۔
1) پرسنل ایریا میں:
- پرسنل ایریا میں اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی موجودہ لیوریج چیک کرنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔
- بائیں مینیو سے قابلِ رسائی، "مائی اکاؤنٹس" سیکشن پر جائیں۔
- مطلوبہ اکاؤنٹس سے آگے تین ڈاٹس پر کلک کریں اور "اکاؤنٹ کی تفصیلات" سلیکٹ کریں۔
- یہاں، آپ سروَر نیم سے آگے اپنی موجودہ لیوریج دیکھ سکتے ہیں۔
2) JustMarkets ٹریڈنگ ایپ میں:
- جب آپ لاگ اِن کرتے ہیں تو آپ ڈیفالٹ طور پر اپنے اکاؤنٹس میں سے کسی ایک کے اکاؤنٹس پیج پر ہوتے ہیں۔
- اگر آپ کسی اور اکاؤنٹ کو چیک کرنا چاہیں تو موجودہ اکاؤنٹ پر ٹچ کریں اور لسٹ میں سے کوئی اور اکاؤنٹ سلیکٹ کریں۔
- "مزید" کے بٹن کو ٹچ کریں، پھر اکاؤنٹ سیٹنگز پر جائیں جہاں آپ لیوریج دیکھ سکتے ہیں۔
1) پرسنل ایریا میں:
اپنے اکاؤنٹ کی لیوریج تبدیل کرنے کے لیے درج ذیل پر عمل کریں:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔
- بائیں مینیو میں سے "مائی اکاؤنٹس" سلیکٹ کریں۔
- آپ جس اکاؤنٹ کی لیوریج تبدیل کرنا چاہتے ہیں اس سے آگے تین ڈاٹس پر کلک کریں اور "لیوریج تبدیل کریں" سلیکٹ کریں۔
- دستیاب آپشنز میں سے مطلوبہ لیوریج منتخب کریں اور "تبدیل کریں" پر کلک کر کے اپنے انتخاب کی تصدیق کریں۔
2) JustMarkets ٹریڈنگ ایپ میں:
- لاگ اِن کرنے پر اکاؤنٹس پیج پر جائیں۔
- آپ نے جو اکاؤنٹ ایڈجسٹ کرنا ہے (اگر پہلے سے سلیکٹ نہیں کیا ہوا) تو وہ سلیکٹ کریں، اکاؤنٹ پر کلک کر کے ڈراپ-ڈاؤن میں سے اکاؤنٹ سلیکٹ کریں۔
- "مزید" پر ٹچ کریں اور پھر اکاؤنٹ سیٹنگز پر جائیں۔
- نظر آنے والی لیوریج پر کلک کریں، اپنی مطلوبہ نئی لیوریج سلیکٹ کریں اور تبدیلی کی تصدیق کریں۔
اہم نوٹ: لیوریج تبدیل کرنے سے قبل یہ یقینی بنائیں کہ کوئی اوپن آرڈر موجود نہیں یا اگر کوئی آرڈر اوپن موجود ہو تو یہ یقینی بنائیں کہ نئے درکار مارجن کے مطابق آپ کے اکاؤنٹ میں موجود فنڈز کافی ہیں۔ لیوریج تبدیل کرنے سے موجودہ ٹریڈز کے لیے درکار مارجن متاثر ہو جائے گا اور اگر ایکوئٹی ناکافی ہو تو اس کے نتیجے میں اسٹاپ آؤٹ ہو سکتا ہے۔
یہ ہدایات اپنی لیوریج سیٹنگز مؤثر انداز میں مینیج کرنے کے حوالے سے آپ کے لیے معاوّن ثابت ہوں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ آپ کی ٹریڈنگ سرگرمیاں آپ کی مالیاتی حکمتِ عملیوں سے مطابقت رکھتی ہیں۔
- بہت زیادہ اثرانداز ہونے والی خبروں کے دوران نئی پوزیشنز کے لیے لیوریج کم ہو سکتی ہے۔ بڑی خبروں کے حوالے سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا اکنامک کیلینڈر چیک کریں۔
- مخصوص انسٹرومنٹس پر رول اوورز، ویک اینڈز اور عام تعطیلات کے دوران زائد درکار مارجن کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے۔