MetaTrader ایک معروف ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جس کا استعمال دنیا بھر میں فاریکس ٹریڈرز کرتے ہیں۔ ہم متفرق ٹریڈنگ ضروریات اور ترجیحات کی فراہمی کے لیے MetaTrader 4 (MT4) اور MetaTrader 5 (MT5) پلیٹ فارمز آفر کرتے ہیں۔ ان میں سے ہر پلیٹ فارم آپ کے ٹریڈنگ تجربے میں بہتری لانے کے لیے ٹُولز کے مکمل سیٹ کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔
ڈیسک ٹاپ پر MetaTrader اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنا آسان ہے۔ اگر آپ JustMarkets ویب سائٹ سے براہِ راست MT ٹرمینل ڈاؤن لوڈ کریں تو سروَر ڈیفالٹ طور پر دستیاب ہوں گے۔ آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی ایسے پا سکتے ہیں:
- ٹاپ مینیو میں "فائل" پر کلک کریں۔
- "ٹریڈ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں" سلیکٹ کریں۔
- لاگ اِن ونڈو میں اپنا اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ درج کریں۔
- متعلقہ سروَر سلیکٹ کریں۔
اگر آپ پہلی مرتبہ لاگ اِن کر رہے ہیں اور سروَر دکھائی نہیں دے رہا تو:
- ٹاپ مینیو میں "فائل" پر کلک کریں۔
- "اکاؤنٹ کھولیں" کو منتخب کریں۔
- "Just Global Markets Ltd." سرچ کریں۔
- "اسکین" کو کلک کریں۔
- لسٹ میں سے درست سروَر سلیکٹ کریں۔
- "موجودہ ٹریڈ اکاؤنٹ" منتخب کریں اور اپنا اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ درج کریں۔
نوٹ: اگر آپ کی لاگ اِن کی معلومات محفوظ ہو تو آپ نیوی گیٹر کے ذریعے بھی لاگ اِن کر سکتے ہیں:
- نیوی گیٹر اوپن کرنے کے لیے "CTRL+N" پریس کریں۔
- اپنے اکاؤنٹ نمبر پر ڈبل کلک کریں اور "لاگ اِن" پر کلک کریں۔
موبائل ڈیوائس پر MetaTrader تک رسائی پانا آسان ہے اور اس کی بدولت آپ چلتے پھرتے اپنی ٹریڈز مینیج کر سکتے ہیں۔ بس ان مراحل پر عمل کریں:
- MetaTrader ایپ کھولیں اور بائیں جانب سوائپ کریں یا برگر مینیو پر کلک کریں۔
- اگر آپ پہلی مرتبہ یہ کر رہے ہیں تو "شروعات کریں" یا پہلے لاگ اِن کر چکے ہیں تو "مینیج اکاؤنٹس" سلیکٹ کریں۔
- نیا اکاؤنٹ شامل کرنے کے لیے "+" کے بٹن کو ٹچ کریں۔
- "موجودہ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں" منتخب کریں۔
- "Just Global Markets Ltd." سرچ کریں۔
- سروَر سلیکٹ کریں اور اپنا اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ درج کریں۔
- "سائن اِن کریں" کو ٹچ کریں۔
Android ہو یا iOS، JustMarkets ٹریڈنگ ایپ کا استعمال اس پراسیس کو آسان بنا دیتا ہے۔ لاگ اِن کرنے کا طریقہ:
- JustMarkets ٹریڈنگ ایپ کھولیں اور پرسنل ایریا میں سائن اِن کریں۔
- ڈیفالٹ طور پر "اکاؤنٹس" پیج کھلے گا۔
- "مائی اکاؤنٹس" لسٹ میں سے اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں۔
- "ٹریڈ کریں" پر کلک کریں۔
نوٹ: اگر MT4 اکاؤنٹ ہوا تو آپ کو MT4 ایپ پر (یا اگر یہ انسٹال نہ ہو تو انسٹالیشن پیج پر) ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا ۔ اپنا پاسورڈ درج کریں اور "سائن اِن" پر کلک کریں۔ MT5 اکاؤنٹس کے لیے آپ کو MT5 لاگ اِن پیج پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا جہاں آپ کو اپنا پاسورڈ درج کرنا ہو گا اور "اکاؤنٹ سے کنیکٹ کریں" پر کلک کرنا ہو گا۔
اپنے اکاؤنٹس اور ٹریڈنگ پلیٹ فارمز تک براہِ راست رسائی کے لیے JustMarkets پر پرسنل ایریا وزٹ کریں۔ یہاں آپ اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کر سکتے ہیں اور "ٹریڈ کریں" پر کلک کر کے ویب ٹریڈر پر جا سکتے ہیں۔ ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے اپنے لاگ اِن کی تفصیلات، پاسورڈ اور درست سروَر درج کریں۔
نوٹ: اگر آپ کو "ٹریڈ غیر فعال ہے" کا پیغام نظر آئے تو برائے مہربانی مزید تفصیل کے لیے درج ذیل آرٹیکل پڑھیں
یہ گائیڈ مختلف ڈیوائسز اور پلیٹ فارمز پر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ تک آسان رسائی کے حوالے سے آپ کے لیے معاوّن ثابت ہو گی جس سے یہ یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ آپ جہاں کہیں بھی ہوں، مؤثر انداز میں ٹریڈنگ کر سکیں۔