اپنا اکاؤنٹ بناتے وقت جو فیصلے انتہائی اہمیّت کے حامل ہیں ان میں سے ایک فیصلہ ڈیفالٹ کرنسی منتخب کرنے کا ہے۔ یہ وہ بنیادی کرنسی ہو گی جس کی صُورت میں آپ اپنے فنڈز کو اپنے اکاؤنٹ میں رکھیں گے۔
ڈیفالٹ کرنسی کا انتخاب کرنا بہت اہم ہے کیوں کہ یہ متعدد طریقوں سے آپ کی رقم کی ہینڈلنگ کو متاثر کرتی ہے:
- کرنسی کنورژن: آپ کی ڈیفالٹ کرنسی کے علاوہ کسی اور کرنسی میں کروایا گیا کوئی بھی ڈپازٹ یا ودڈرال آپ کی اکاؤنٹ کرنسی میں کنورٹ ہو گا۔ یہ کنورژن انٹرنل ریٹس پر ہوتی ہے اور یہ آپ کے پیمنٹ اکاؤنٹ میں موصول ہونے والی یا چارج ہونی والی حتمی رقم پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
- فکسڈ چوائس: منتخب کرنے کے بعد یہ ڈیفالٹ کرنسی بعد میں تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ اگر آپ کو مستقبل میں مختلف کرنسی درکار ہو تو آپ کو نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ اوپن کرنا ہو گا۔ یہ حدودوقیود ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کو چاہیے کہ اپنی فائننشل ایکٹیویٹی اور مقاصد کی بنیاد پر سمجھداری سے ڈیفالٹ کرنسی کا انتخاب کریں۔
کون سی اکاؤنٹ کرنسیاں دستیاب ہیں؟
ہم آپ کی عالمی فائننشل ضروریات کے مطابق آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے کرنسیوں کی وسیع سلیکشن آفر کرتے ہیں۔ اکاؤنٹ کی ہر قسم کے لیے دستیاب کرنسیاں یہ ہیں:
Standard Cent اکاؤنٹ کرنسیاں | Standard اکاؤنٹ کرنسیاں | Pro اکاؤنٹ کرنسیاں | Raw Spread اکاؤنٹ کرنسیاں |
---|---|---|---|
USC | USD, EUR, GBP, JPY, MYR, IDR, THB, VND, KWD, CNY, ZAR, AED, NGN | USD, EUR, GBP, JPY, MYR, IDR, THB, VND, KWD, CNY, ZAR, AED, NGN | USD, EUR, GBP, JPY, MYR, IDR, THB, VND, KWD, CNY, ZAR, AED, NGN |
اپنی ٹریڈنگ حکمتِ عملی، فائننشل پلاننگ اور جغرافیائی لوکیشن کے مطابق درست کرنسی کا انتخاب مؤثر کارکردگی کو یقینی بناتا ہے اور غیر ضروری اخراجات کم کرتا ہے۔
اگر اپنا اکاؤنٹ بنانے یا درست کرنسی کے انتخاب کے حوالے سے آپ کچھ پوچھنا چاہیں تو برائے مہربانی بلاجھجک ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔
تو ان مفید وسائل کو چیک کریں: