JustMarkets پر ہم ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی 4 اقسام آفر کرتے ہیں: Pro، Raw Spread، Standard اور Standard Cent، ان میں سے ہر اکاؤنٹ ٹریڈنگ کی مختلف ضروریات پُوری کرتا ہے۔ آپ اپنے پرسنل ایریا میں MT4 اور MT5 سمیت اپنی مرضی کے مطابق بلاتحدید ٹریڈنگ اکاؤنٹس بنا سکتے ہیں۔
ہم 13 مختلف کرنسیوں میں اکاؤنٹس تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔
نیا لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانا
نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانا آسان ہے اور یہ آپ کے موجودہ پرسنل ایریا میں شامل کر دیا جائے گا، ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے نیا پرسنل ایریا رجسٹر کروانے کی ضرورت نہیں۔
نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانے کے لیے ان سادہ مراحل پر عمل کریں:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔
- مائی اکاؤنٹس ٹیب میں "نیا اکاؤنٹ کھولیں" کا بٹن پریس کریں۔
- ٹریڈنگ پلیٹ فارم (MT4/MT5) منتخب کریں، اپنی پسند کے مطابق اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں، اور "ریئل اکاؤنٹ اوپن کریں" پر کلک کریں۔
- کرنسی اور لیوریج سلیکٹ کریں، اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ٹریڈنگ پاسورڈ درج کریں، اور "اکاؤنٹ بنائیں" پر کلک کریں۔
- ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے ڈپازٹ کروائیں۔
نیا ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ اوپن کرنا
اکاؤنٹ کی کوئی قسم کیسے کام کرتی ہے اور آپ کے لیے سب سے موزوں قسم کون سی ہے، یہ چیک کرنے کے لیے آپ اکاؤنٹ کی کسی بھی قسم کا ڈیمو ورژن چیک کر سکتے ہیں۔
آپ یہ ایسے کر سکتے ہیں:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔
- مائی اکاؤنٹس ٹیب میں "نیا اکاؤنٹ کھولیں" کا بٹن پریس کریں۔
- ٹریڈنگ پلیٹ فارم (MT4/MT5) منتخب کریں، اپنی پسند کے مطابق اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں، اور "ڈیمو ٹرائی کریں" پر کلک کریں۔
- کرنسی اور لیوریج سلیکٹ کریں، ٹریڈنگ پاسورڈ درج کریں، بیلنس سیٹ کریں (اس ڈیمو اکاؤنٹ میں آپ کو جتنا ورچوئل فنڈ درکار ہے بس وہ درج کریں) اور "اکاؤنٹ بنائیں" پر کلک کریں۔
اکاؤنٹ کی قسم تبدیل کرنا
آپ اکاؤنٹ کی قسم یا کرنسی تبدیل نہیں کر سکتے۔ البتہ آپ اپنے پرسنل ایریا میں نیا اکاؤنٹ اوپن کر سکتے ہیں، انٹرنل ٹرانسفر کر سکتے ہیں، یا کمیشن کے بغیر اپنے نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ کروا سکتے ہیں۔
نوٹ: ہمارے پاس مسلم اور نان-مسلم دونوں کلائنٹس کے لیے ہر ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر سویپ-فری فیچر دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے آپ بغیر کسی اضافی چارجز کے اپنی پوزیشن کو اگلے دن تک ہولڈ رکھ سکتے ہیں۔