کیا آپ کو JustMarkets پر اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے؟ تو یہ ایک تفصیلی ٹربل شوٹنگ گائیڈ ہے جو عام مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔
JustMarkets پر میرا اکاؤنٹ کیوں رجسٹر نہیں ہو رہا؟
- ای میل ایڈریس پہلے سے ہی رجسٹرڈ ہے۔ اگر آپ کو کوئی نوٹیفکیشن موصول ہو کہ آپ رجسٹریشن کے لیے یہ ای میل استعمال نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب ہے کہ اس ای میل ایڈریس کے ساتھ پہلے ہی ایک اکاؤنٹ موجود ہے۔ اس صورت میں اپنے پرسنل ایریا سے پاس ورڈ ری اسٹور کرنے کی کوشش کریں۔
- غلط ای میل کا اندراج۔ چیک کریں کہ آپ نے درست ای میل ایڈریس درج کیا ہے۔ عام غلطیوں میں ٹائپنگ کی غلطیاں، حروف چھوڑ دینا یا ان سپورٹڈ سمبلز استعمال کرنا شامل ہیں۔ اپنے اندراج کی تصدیق کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔
لسٹ میں میرا ملک موجود کیوں نہیں ہے؟
JustMarkets آسٹریلیا، کینیڈا، EU، EEA، جاپان، برطانیہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور یورپی یونین کے منظور شدہ ممالک سمیت بعض دائرہ اختیار کے رہائشیوں اور شہریوں کو سروسز فراہم نہیں کرتا۔ اگر آپ کو لسٹ میں اپنا ملک نظر نہ آئے تو یہ متذکرہ ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔ تفصیلی لسٹ کے لیے آپ ہماری سپورٹڈ ممالک کی لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کے دوران میں پاسورڈ کیوں نہیں سیٹ کر سکتا؟
پاس ورڈ کی شرائط: آپ کا پاس ورڈ 8 سے 15 حروف کا ہونا چاہیے اور یہ کم از کم ایک نمبر (0-9)، ایک اسپیشل کریکٹر (!$&_()+,'-./:;<=>?@[\]^ {|}~)، چھوٹے اور بڑے دونوں انگریزی حروف اور کم از کم تین منفرد حروف پر مشتمل ہونا چاہیے۔
مثال: !z776$Dcpe
JustMarkets پر رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ کا پاس ورڈ یہ شرائط پوری کرتا ہے۔
میری تصدیقی دستاویزات اَپ لوڈ کیوں نہیں ہو رہیں؟
دستاویز اَپ لوڈ کرنے کی شرائط:
- آپ دستاویزات jpg، pdf، jpeg، png، gif، tif یا tiff جیسے فارمیٹس میں اَپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
- ہر فائل 10 MB سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
- آپ بیک وقت 2 سے زائد فائلیں اَپ لوڈ نہیں کر سکتے۔
- اگر آپ کو مسئلہ پیش آ رہا ہو تو فائل کا سائز اور فارمیٹ چیک کریں اور ضروری ہو تو فائلوں کی تعداد کم کر دیں۔
میں اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کیوں نہیں کر سکتا؟
لاگ اِن کرنے کے لیے JustMarkets ویب سائٹ پر جائیں اور اوپر دائیں کونے میں لاگ اِن بٹن پر کلک کریں۔ آپ کو ایک آسان لاگ اِن فارم پر ری ڈائریکٹ کیا جائے گا جہاں آپ کو اپنا ای میل اور پاسورڈ درج کرنا ہو گا۔
پاس ورڈ کی ریکوری: اگر آپ اپنا پاسورڈ بھول گئے ہیں تو "پاسورڈ بھول گئے" پر کلک کریں۔ اپنا رجسٹرڈ ای میل درج کریں اور "بھیجیں" پر کلک کریں۔ اپنا پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کے لیے ای میل میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
میں ایک اور پرسنل ایریا کیوں نہیں بنا سکتا؟
JustMarkets کی پالیسی فی کلائنٹ صرف ایک پرسنل ایریا کی اجازت دیتی ہے۔ یہ ہر کلائنٹ کے لیے ٹریڈنگ کے منفرد اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ کون سا ای میل آپ کے ایکٹو پرسنل ایریا سے منسلک ہے یا آپ کو شبہ ہو کہ آپ کے متعدد اکاؤنٹس ہیں تو براہ کرم وضاحت اور مدد کے لیے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔
اگر ان اقدامات سے آپ کا مسئلہ حل نہ ہو یا آپ کو مزید مدد کی ضرورت ہو تو بلا جھجھک JustMarkets سپورٹ سے رابطہ کریں۔ ہماری ٹیم رجسٹریشن کے آسان عمل کو یقینی بنانے اور ٹریڈنگ کا سفر شروع کرنے میں آپ کی مدد کے لیے یہاں موجود ہے۔